مزید خبریں

امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ232ضلع کورنگی،توفیق الدین صدیقی

جماعت اسلامی میں این اے232سے توفیق الدین صدیقی کوٹکٹ دیا ‘آپ نے آئی آرمیں ماسٹرز کیا ہے رہائشی تعلق ماڈل کالونی سے ہے زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے جنرل سیکرٹری کراچی کی ذمہ داری رہی ہے‘ ایڈورٹائزنگ ایجنسی ایڈ لائن کمیونیکیشنز کے نام سے ذاتی کاروبار ہے ‘ کراچی کی بیشتر سوسائٹیز کہ جس کے الاٹیز اس وقت پزیشن سے محروم ہیں ان سب کی اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے توفیق الدین صدیقی نے بتایا کہ میرے حلقہ قومی اسمبلی کا حدود اربعہ سب ڈویژن ماڈل کالونی ،سب ڈویژن شاہ فیصل ،ماڈل کالونی، انڈس مہران، کوثر ٹاؤن ،سعودآباد، جناح اسکوائر، کالا بورڈ، معین آباد، گلستان روفی، جامع ملیہ ،رفاہ عام، شاہ فیصل نمبر 1،2،3،4، گرین ٹاؤن، ڈرگ روڈ، داتا بھائی سوسائٹی اور بلوچ کالونی کے علاقے شامل ہیں۔حلقہ انتخاب میں مجموعی طور پر مرد وزن ووٹر کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار ہے۔
حلقہ انتخاب این اے کے 10بڑے مسائل میں، پانی‘ سیوریج‘ گیس کی عدم فراہمی ،سڑکوں کا نظام درہم برہم ،مہنگائی بے روزگاری ،پارکس اور میدان غیر آباد ،ٹرانسپورٹ ،تعلیم ‘اسکولز وہ کالجز کا تباہ حال نظام اور ہاسپٹلز و کلینکس کی ابتر صورتحال شامل ہے
اس حلقے میںمیرے حلقے سے سابق رکن اسمبلی محمد اکرم چیمہ تھے ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سے تھا، ہمارے حلقے میں مسائل کے انبار کو دیکھ کر آپ جان سکتے ہیں کہ پہلے کیا کام ہوا ہوگا ۔ جیتنے کے بعد میری تر جیہات میں صحت وتعلیم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے۔
پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ امانت دار دیانت دار مخلص اور باصلاحیت لوگوں کے ہاتھ میں اس ملک کی باگ دوڑ دی جائے اور یہ خاصہ صرف جماعت اسلامی کو حاصل ہے اس لیے جماعت اسلامی کے امیدواران کو ووٹ دے کر کامیاب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
توفیق الدین صد یقی نے جسارت کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ صرف جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اہل کراچی کا مقدمہ لڑا ہے، کسی بھی وفاقی و صوبائی حکومت اور حکمران پارٹی نے کراچی کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا ہے، پیپلز پارٹی 15سال سندھ میں حکومت کر تی رہی، نواز لیگ اور پی ٹی آئی کی بھی حکومت رہی اور ایم کیو ایم نے بھی ہر حکومت کے ساتھ اقتدار اور وزارتوں میں حصہ لیا ہے، اپنی بولی لگائی اور کراچی کے مینڈیٹ کا سودا کیا ہے، کراچی کے عوام بجلی، پانی، صحت، تعلیم، صفائی، ستھرائی، ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی خستہ حالی سمیت امن و امان کے مسائل سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کسی نے کراچی کے عوام کے مسائل میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے،جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ ہے، انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔جیتنے والے جماعت اسلامی کے نمائندے بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت کریں گے اور کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے، ماضی میں بھی جماعت اسلامی نے نعمت اللہ خان اور عبد الستار افغانی کے دور میں کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، جماعت اسلامی کراچی کے نامزد کردہ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار کراچی کی تعمیر و ترقی میں مثالی کردار ادا کریں گے۔جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔