مزید خبریں

منصور فیروز,(IV)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ95ضلع کورنگی

پی ایس 95کورنیگ VI پر منصورفیروز جماعت اسلامی کے امیدوارہیں ان کی میری رہائش پی ایس 95 اللہ والاٹائون میں ہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں گریجویٹ ہوں اورا اپنے ایک چھوٹے سا کاروبار سے منسلک ہوں‘میری صوبائی اسمبلی کے حدود میںجو علاقے شامل ہیں اس میں قیوم آباد، فیز سیون ڈیفنس ، بھٹائی کالونی، الطاف ٹاؤن اللہ والا ٹاؤن،پی این ٹی سوسائٹی ، دارالسلام سوسائٹی، لکھنو سوسائٹی ،کرسچن ٹاؤن، چکرہ گوٹھ، وائی ایریا، ضیا کالونی اور مہران ٹاؤن شامل ہیں ۔ حلقہ انتخاب میں 4 لاکھ5 ہزار کی آبادی ہے اور ایک لاکھ 32 ہزار ووٹ ہے جس میں سے تقریبا 71 ہزار مردوں کے اور 61 ہزارخواتین ووٹرز شامل ہیں۔
پورے شہر کراچی کے لوگوں کے جو مسائل ہیں وہ یہاں کے مسائل ہیں گیس پانی سیوریج لائٹ بیروزگاری منشیات بد امنی یعنی وہ تمام کا تمام مسائل جو تمام لوگوں کے مسائل ہیں کچھ حلقہ انتخاب پہ بھی موجود ہے۔اس سے قبل اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے راجہ اظہرممبر صوبائی اسمبلی تھے اور کوئی خاص کام انہوں نے اس حلقے کے حوالے سے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے اور نہ ہی لوگوں کے مسائل حل کیے ہیں،
جیتنے کے بعد ہماری ترجیحات میںلوگوں کی بنیادی ضروریات جو ہیں ان کو کسی طرح حل کروایا جائے یہاں پانی کا گیس کا مسئلہ حل کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ جو ایک بڑا میرا مشن ہے یہاں پہ سرکاری تعلیمی اداروں کو اس قابل بنایا جائے کہ ہمارے حلقے کے متوسط کا بندہ جا کے تعلیم حاصل کر سکے اور لوگ اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف لے کے جائیں ایک اور بڑی بڑا اہم مسئلہ جو یہاں موجود ہے وہ لوگوں کے بچوں کا منشیات کی طرف جانا ہے انشاء اللہ اس منشیات کے خلاف ہم بڑے پیمانے پر مہم چلائیں گے اور لوگ بچوں کو اس منشیات سے بچانے کی کوشش کریں۔
لوگ جماعت اسلامی کو کیوں ووٹ دیں؟
اس سوال پر انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کو ووٹ دینے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جماعت اسلامی میں شامل لوگ زیادہ تر دیانت دار امانت دارموجود ہے اس حلقے کے اندر ہم لوگ یعنی جماعت اسلامی کے لوگ پہلے سے موجود ہیں کورونا وبا کے دوران ہم نے لوگوں کی خدمت کی ہے اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پہ ہم لوگوں کی مدد کر رہے ہوتے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد میں راشن لوگوں کو جو غریب لوگ ہیں جو افورڈ نہیں کر سکتے ہیں ان کو تعلیمی سال کے آغاز میں ایک کورس کی فرامی اور ان کے چھوٹے چھوٹے دیگر مسائل جو ہیں لوگوں وہ ہم روزانہ کی بنیادوں پہ کر رہے ہوتے ہیں اور الحمدللہ اس پورے حلقے میں جماعت اسلامی ہر جگہ موجود ہے اور بڑی قوت سے موجود ہے اللہ تعالی بہتر کرے گا اور لوگ ان شاء اللہ ہمارے حق میں رائے دیں گے۔