مزید خبریں

ارشد حسین قریشی,(IV)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ94ضلع کورنگی

سوال: محترم آپ کا مکمل تعارف جس میں آپ کی تعلیمی قابلیت، رہائشی تعلق پروفیشنل ودیگر جو آپ دینا چاہے؟
میرا نام ارشد حسین قریشی ہے، کورنگی ایک نمبر پرمیری رہائش ہے اور پراپرٹی بزنس سے منسلک ہوں اور میرا آفس بھی کورنگی میں واقع ہے۔
سوال: آپ کے حلقہ صوبائی اسمبلی کا حدود اربعہ کیا ہے اور کون کون سے علاقے شامل ہیں؟
میرے حلقے کی حدودناصر جمپ سے لیکر کورنگی پانچ نمبر کے پل تک جس میں کورنگی ایک نمبر دو نمبر اور 32 سی 32 ای ڈھائی نمبر چار نمبرساڑھے تین نمبر اور کورنگی پانچ نمبر شامل ہے۔
سوال: ووٹر کی تعداد، مرد و خواتین اور یہاں کی آبادی کتنی ہے؟
ووٹرز کی تعداد مرد و خواتین کی تقریبا سوا دو لاکھ ہے ۔
سوال: آپ کے حلقہ انتخاب کے 10بڑے مسائل کون سے ہیں؟ مختصر بتادیں۔
ہمارے حلقے میں جو 10 بڑے مسائل ہیں اس کے اندر ا الحمدللہ جماعت اسلامی نے پانی کے ایک بڑا مسئلہ تھا وہ حل کر دیا ہے اس کے علاوہ ایک تو سیوریج کا بڑا مسئلہ ہے بجلی کا بڑا مسئلہ ہے سوئی گیس کا بڑا مسئلہ ہے اور دیگر مسائل ہیں ڈکیتی، پولیس اور اسی طرح اور بہت سارے مسئلے مسائل ہیں ۔
سوال: آپ کے حلقے میں اس سے قبل سابق رکن صوبائی اسمبلی کون تھے اور انہوں نے کیا کام کیے ہیں؟
اچھا جناب اس حلقے سے اس سے قبل جو رکن صوبائی اسمبلی تھے وہ ایم کی ایم کے تھے جنہوں نے اس پی ایس کا پانی ا اور دیگر چیزیں چوری کرائی ،اسی طرح انہوں نے پارکوں پر قبضے کیا ہے اور چائنا کٹنگ کی اور اس کی بنیاد پہ انہوں نے یہ پورے چار سے پانچ سال گزارے ہیں کام کوئی نہیں کیا ہے۔
سوال: جیتنے کے بعد آپ کی ترجیحات کیا ہوں گی؟
جیتنے کے بعد ترجیحات صرف عوام کی خدمت کرنا ہے اور کچھ بھی نہیں ہے بدلیں گے کراچی حافظ نعیم کا جو عہد ہے اس عہد کے ساتھ بوسب کو ساتھ لے کے نکلیں گے اور انشاء اللہ کامیابی کی طرف بڑھیں گے ۔
سوال: لوگ جماعت اسلامی کو کیوں ووٹ دیں؟
لوگ جماعت اسلامی کو ووٹ اس لیے دیں کہ جماعت اسلامی ایک واحد جماعت ہے جو جمہوری جماعت ہے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے بجلی کا مسئلہ ہو نادراہ کا مسئلہ ہوا پانی کا مسئلہ ہو سوئی گیس کا مسئلہ ہو جماعت اسلامی آپ کو صف اول کی فہرست میں نظر آئے گی تو جماعت اسلامی کو لوگ ووٹ اس لیے دیں۔