مزید خبریں

عبدالجمیل خان،( II) امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ233ضلع کورنگی

عبدالجمیل خان1956میں کراچی میں پیدا ہوئے ‘کورنگی میں طویل عرصے سے رہائش پذیر ہیں ‘ کراچی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں‘جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیررہے2001میں کورنگی ٹاؤن کے ناظم منتخب ہوئے‘،آج کل لانڈھی ٹاؤن کے منتخب چیئرمین ہیں اور کورنگیII قومی اسمبلی حلقہ این اے 233 سے جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدوارہیں۔
قومی ا سمبلی کے حلقے میں 13یونین کمیٹیاں ہیں10لانڈھی اور 3کورنگی ٹائون کی شامل ہیںاس حلقے میں پورا لانڈھی کا علاقہ شامل ہے کورنگی کے ایریا، زمان ٹاؤن، سو کواٹرکورنگی، چھ نمبر مارکیٹ ،کے ایریا مارکیٹ،بابر مارکیٹ سمیت دیگر بڑے بڑے علاقے شامل ہیں۔
اس قومی اسمبلی کے حلقے میںووٹرز کی تعداد تقریبا 5لاکھ ہیں اور آبادی تقریبا 10 لاکھ کے قریب ہے۔
سوال: آپ کے حلقہ انتخاب این اے کے 10بڑے مسائل کون سے ہیں؟
بڑے مسائل میں سب سے ترجیح بنیاد پر ہم نے ٹیک اپ کیا ہے تین مسائل سب سے بڑے ہیں جسے ہم نے سب سے پہلے ایڈریس کیا ہے پانی،سیوریج اورگارپیج، اس کے علاوہ انفرااسٹرکچر بالکل بگڑا ہوا ہے تمام سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ‘ 109 پار کس 50ا اسکول ہیں 2میٹرنٹی ہوم ہیں، 10 لائبریریاں ہیں ایک بڑی لائبریری ہے 10 ڈسپنسریاں ہیں اور چار کالجز ہیں اللہ کا شکر ہے کہ چیزیں تو بہت ہیں لیکن اس وقت صورتحال یہ کہ کوئی میٹرنٹی ہوم نہیں چل رہا، اسکول میں جو ماڈل اسکول ہیں پرائمری بلدیہ اسکول کچھ بہتر ہیں کچھ کی حالت بہت خستہ ہے اس کی چھتیں گر رہی سہولیات نہیں ہیں تو مسائل تو اس میں ایجوکیشن کے مسائل اچھے خاصے ہیں انفرااسٹرکچر کے مسائل ہیں پارکس کے مسائل ہیں اسٹریٹ لائٹس کے مسائل ہیں تو ہمارے حلقہ انتخاب میں مسائل تو 10 سے بھی زیادہ ہیں لیکن فی الحال جو ہم ایڈریس کر رہے ہیں سیوریج واٹر اور گاربیج کو کر رہے ہیں اور جہاں جہاں ضرورت پڑتی ہے اور فنڈز ہوتے ہیں تو ہم ا سٹریٹ لائٹس بھی لگا رہے ہیں اور پیچ ورک بھی کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے ہمارے حلقے میں رکن اسمبلی ایم کیو ایم کے ابوبکر تھے انہوں نے جیتنے کے بعد حلقے کے لیے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا ہے کچھ روڈ انہوں نے کارپیٹ ضرور کیے ہیں لیکن کوئی خاطر اتنا بڑا کام نہیں کیا ہے جوقابل ذکر ہو، جبکہ دو ٹرم میں حکومت بھی انہی کی رہی مصطفی کمال تھے پھر وسیم ختر تھے پھر ایڈمنسٹریٹر بھی ایم کیوایم کے تھے تو لیکن کوئی قابل ذکر کا م لانڈھی ٹاؤن نہیںکیے ہے لانڈھی ٹائون بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہے معاشی اورانتظامی بھی ٹائون میں1600 ورکرز اورافسران ہیں مسائل تو بہت زیادہ ہیں بہت ہی ٹف جاب ہے کام کرنا ایک طرف حقیقی ہے ایک طرف ایم کیو ایم ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی ہے، ایک عظیم منظر ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہم کام کر رہے ہیں۔
جسارت سے گفتگو میں ترجیحات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں اپنی عنایت سے نوازا اور اس پوزیشن پر لایاہے تو ان شاء اللہ ٹاؤن بھی ہمارے پاس ہوگا صوبائی اسمبلی میں ہمارے پاس ہوں گے قومی اسمبلی بھی ہوگی ہمارے اس این اے کے نیچے3 صوبائی اسمبلیاں لگتی ہیں تو ان شا اللہ جماعت اسلامی آگئی تو آپ سمجھیں کہ لانڈھی کی قسمت بدل جائے گی ان شاء اللہ۔
سوال: لوگ جماعت اسلامی کو کیوں ووٹ دیں؟
لوگ جماعت اسلامی کو اس لیے ووٹ دیں کیونکہ جماعت اسلامی کراچی عوام کے درمیان ہے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے میدان میں موجود ہے ،جماعت اسلامی عوام کی خدمت اور شہر کی ترقی کے ساتھ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرکے رضائے الہی حاصل کرنا چاہتی ہے، شہر کی روشنیوں کو بحال اور محرومیوں کے ازالے کا واحد حل انتخابات میں عدل و انصاف کا نشان ترازو کی کامیابی ہے اورحافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی اس شہر کی حقیقی عوامی نمائندہ جماعت بن چکی ہے۔