مزید خبریں

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ92ضلع کورنگی، عبدالحفیظ

میرا نام عبدالحفیظ ہے اور میں نے الحمدللہ ایم بی اے کیا ہے سپلائی چین میں بھائی پروفیشنل میں سپلائی چین مینجمنٹ میری ایکسپرٹیز ہیں اور اس وقت میں ایک میڈیسن کمپنی انڈس فارما میں سینئرمنیجر ویئر ہاؤس اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر رہا ہوں . 2001میں نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ مرحوم کے دور میں یو سی ناظم رہا ہوں اور اس وقت بھی میں یو سی 10 کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں۔
میرا صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی ایس93 ہے اور اس کی حدود میں لانڈھی ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر 8,9,10 اور کورنگی ٹاؤن کی بھی یونین کمیٹی نمبر 8,9 اور 10 شامل ہیں۔یہ ایک پسماندہ حلقہ ہے۔
اس حلقے میں غریب لوگ زیادہ رہائشی ہیں، یہاں پر پیرزادہ، قریشی ، عباسی برادری،بنگالی،برمی کی بڑی آبادی رہائش پذیر ہے، لوگوں کی اکثریت مزدور پیشہ ہے ۔
سوال: آپ کے حلقہ انتخاب کے 10بڑے مسائل کون سے ہیں؟
یہاں پینے کے پانی کی سہولت نہیں ہے ، دوسرا سیوریج کے مسائل بڑے گھمبیر ہیں ۔
اس سے پہلے سابقہ دور میں جو بھی منتخب ہوتے رہے انہوں نے حلقے کے مسائل کا ادراک نہیں کیا .
سوال: جیتنے کے بعد آپ کی ترجیحات کیا ہوں گی؟
جیتنے کے بعد جو ہماری ترجیحات ہیں انشاء اللہ تعالی، اللہ تعالی کی ذات سے پر امید ہے کہ عوام جماعت اسلامی اور ترازو پر انشاء اللہ اعتماد کریں گے اور جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیں ٹکٹ فرام کیا ہے تو انشاء اللہ تعالی جو ہماری ترجیحات ہوگی پینے کے پانی ،سیوریج، سوئی گیس کے حوالے سے اسی طرح جو کچرے کی صورتحال سے بے شمار ہے اس کے لیے کلین اور گرین انشاء اللہ اپنے علاقوں کو بنائیں گے اور جو ہمارے نوجوان جو نشے کی لعنت میں مبتلا ہیں ان کے خلاف جو ہمارے نوجوانوں کو خراب کررہے ہیں ہیں اور جو لوگ منشیات کا کام کر رہے ہیں ان کے خلاف جدوجہد کریں گے اور انشاء اللہ ایک صحت مند ماحول ہم اپنے پی ایس کے اندر فراہم کریں گے۔
سوال: لوگ جماعت اسلامی کو کیوں ووٹ دیں؟
اگر جماعت اسلامی کو مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس کی سب سے پہلی خوبی یہ ہے کہ پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عملی طور پر جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ جمہوری پارٹی جماعت اسلامی ہے۔ یہ کسی فرد یا خاندان کی پارٹی نہیں ہے۔جماعت اسلامی کبھی اس ملک میں اقتدار میں نہیں آئی مگر اس کے باوجود مظلوموں اور بے سہارا کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے۔ جب بھی کوئی مصیبت آئی، سب سے پہلے اور سب سے بڑھ کر خدمت کی ہے۔ جماعت اسلامی کی تاریخ میں کسی ایک منتخب رکن پربھی مالی کرپشن کا کوئی ایک الزام نہیں لگا۔ این آر او سے ملک کی تقریباً ہر پارٹی نے استفادہ کیا، مگر اس فہرست میں جماعت اسلامی کے کسی ایک فرد کا نام نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کے ارکانِ اسمبلی اور ذمہ داران نے ہمیشہ سادہ طرزِ زندگی کو فوقیت دی ہے۔کراچی منی پاکستان ہے اور اگر آپ خوشحال پاکستان چاہتے ہیں تو اس کے لیے کراچی کا خوشحال ہونا ضروری ہے۔ ان لوگوں کو اپنا راہنما منتخب کریں جن کا ماضی صاف شفاف، کردار اْجلا اور جن کی صلاحیت اعلیٰ پائے کی ہو۔ یہ وہ چند حقائق ہیں جن کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاسکتا ہے کہ لوگ جماعت اسلامی کو اس لیے ووٹ دیں۔