مزید خبریں

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ92ضلع کورنگی،مرزا فرحان بیگ

مرزا فرحان بیگ جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے شہید امیر مراز لقمان بیگ کے صاحبزادے ہیں‘ لانڈھی میں پیدا ہوئے‘ یہیں تعلیم حاصل کی ‘ڈبل ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں‘گزشتہ پندرہ برس سے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں‘اس بار پھر جماعت اسلامی نے انہیں پی ایس92سے ٹکٹ دیا ہے‘ ایک نجی ادارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہاہے ہیں۔
لانڈھی کا پورا علاقہ ‘لانڈھی ایک نمبر سے لانڈھی 6 نمبر تک اور کورنگی 5 کا علاقہ جس میں کے ایریا ،36 سی شامل ہے ان تمام علاقوں پرپی ایس 92مشتمل ہے ۔
حلقے میں تقریبا ساڑھے تین لاکھ لوگ آبادہیں جبکہ سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ووٹرز ہیں۔
جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ میرے انتخابی حلقے میں مسائل10سے زیادہ ہیں ان میںبڑا مسئلہ پانی کا ہے، سیوریج ، پارکس ، تعلیمی سہولیات وادارے ، صحت کے مراکز میں کوئی ایسی مثبت چیز نہیں ہے کہ جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہو کھیل کے میدان اجڑے پارک اور اب تو گیس کے حوالے سے بھی یہاں کافی صورتحال ابتر ہے .
یہاں سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ہاشم رضا جیلانی کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا انہوں نے کوئی متاثر کن کام نہیں کیا. ا یقینا چھوٹے موٹے کام انہوں نے کیے ہوں گے ا لیکن کوئی ایسا قابل ذکر کوئی کام نہیں ہے کہ جسے ہم کہہ سکیں کہ انہوں نے کیا ہے۔
جیتنے کے بعد جو ترجیحات کے حوالے سے ہے وہ ترجیحات یہی ہیں کہ اپنے علاقے کو اون کرنا ہے ، سابق اراکین اسمبلی تھے مقامی نہیںتھے انہیں باہر سے لا کے جیتایا جاتا رہا ہے ، ہاشم رضا بہر حال مقامی تھے لیکن وہ جیتنے کے بعد یہاں سے چلے گئے. سب سے اہم بات یہ ہے کہ علاقے کو اون کرنے کی ضرورت ہے ۔یہی میری بھی ترجیح ہے کہ ہم یہیں رہتے ہیں بستے ہیں ان شاء اللہ یہیں رہیں گے جیتنے سے پہلے بھی لوگوں کے دکھ درد میں شامل ہوتے ہیں او ر جیتنے کے بعد بھی مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کریں گے عوام کی ترجمانی بھی کریں گے ان کے ساتھ شامل بھی ہوں گے اور لوگوں کے ساتھ مل کری اپنے علاقے کے جو مسائل ہیں اس کو حل کرنے کی کوشش کریں گے سرے فہرست پانی کا مسئلہ ہے اور باقی چیزیں بالترتیب ہیں۔
سوال: لوگ جماعت اسلامی کو کیوں ووٹ دیں؟
لوگ جماعت اسلامی کو اس لیے ووٹ دیں کہ جماعت اسلامی ایک پورا ماضی رکھتی ہے اور مجھے ظاہر ہے کہ جس حلقے سے کھڑا کیا ہے تو میرے پاس جو ایک حوالہ ہے وہ مرزا لقمان شہید کاہے ۔لقمان بیگ شہید کی شہادت کو 24 برس گزر چکے ہیں لیکن آج بھی لوگ پورے لانڈھی کے لوگ وہ کسی مسلک کسی پارٹی ،کوئی زبان بولتے ہو وہ لقمان بیگ شہید کا احترام کرتے ہیں ، جس طرح لقمان بیگ شہیدنے یہاں لوگوں کی خدمت کی ہے اسی طرح ہم بھی کر نے کی کوشش کر رہے ہیں لوگ اس لیے ووٹ لیں اور پھر ظاہر ہے جماعت اسلامی پورے کراچی کو اون کرتی ہے اس کے سارے مسائل پر بات کرتی ہے اس کے مسائل کو حل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے اور اس وقت عملا کراچی میں جو پیپلز پارٹی اور وڈیرہ شاہی ہے اس کے مقابلے پر اگر کوئی ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے ، ایک جانب الخدمت کے تحت بنو قابل کا پروگرام ہے جس میں ڈھائی سو سے زیادہ بچے لانڈھی کے ہیں ، اسی طرح لانڈھی ٹاؤن نے ایک یوتھ ایمپاورمنٹ کا پروگرام شروع کیا جس میں ہزاروں بچوں کو اسکلز اور ٹریننگ دی جا رہی ہے تو جماعت اسلامی ہی لانڈھی اور اس شہرکے لیے اس وقت بہترین چوائس ہے ا