مزید خبریں

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ96 ضلع کورنگی،شفیق احمد

پی ایس96پر شاہ فیصل کالونی کے رہائشی شفیق احمد کو جماعت اسلامی نے عوام کی خدمت کیلیے ٹکٹ دیا ہے ‘اپنے بارے میں جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے شفیق احمد کا کہنا تھا کہ میری تعلیمی قابلیت آئی کام ہے اور پاکستان ا سٹیل ٹریننگ سینٹر سے ڈپلومہ کیا ہوا ہے۔حلقہ انتخاب اور ووٹرز سے متعلق انکاکہناتھا کہ 153907 ووٹرز ہیں ۔
آبادی کے لحاظ سے تو اصل میں یہ اس کی تقریبا 60 فیصد آبادی پنجابی پختون آبادیوں پر مشتمل ہے آبادی کے لحاظ سے تو یہ بہت بڑا علاقہ ہے لیکن یہاں کے زیادہ تر ووٹرز جو ہے الیکشن کمیشن کی لسٹ میں ا ن کی رہائش تو یہاں پر موجود ہے وہ وسائل یہاں کے استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے ووٹ جو ہے وہ انہوں نے خیبر پختواہ، پنجاب یا دیگر جگہوں پہ جہاں ان کے آبائی علاقے ہیں وہاں پہ شفٹ کر دیے ہیں تو اس لیے آبادی تو یہاں پہ زیادہ ہے لیکن ووٹرز کی تعداد جو ہے تقریبا دو لاکھ سے زاید ہے ۔
سوال: آپ کے حلقہ انتخاب کے 10بڑے مسائل کون سے ہیں؟ مختصر بتادیں۔
میرے حلقہ انتخاب میں بڑے مسائل میں جو ہے پانی کا مسئلہ سر فہرست ہے کہ پورے علاقے میں جو ہے وہ کسی بھی جگہ پانی مستقل بنیاد پر نہیںآتا ہے ا اس کے علاوہ کیونکہ اس میں ٹینکر مافیا کا بہت بڑا کردار ہے وہ اس طرح کے جو کام جو ہے وہ ہونے بھی نہیں دیتے تاکہ پانی جو ہے وہ ٹینکروں میں ان لوگوں کے گھروں میں پہنچے روڈز کا مسئلہ ٹوٹی پھوٹی روڈیں ہیں نعمت اللہ خان کے دور کے بعدیہاں پہ اس طرح کی کوئی روڈ بن نہیں پائی کی جو دیرپا ہو عارضی طور پہ کارپیٹنگ کی جاتی ہے جو تین مہینے کے اندر دوبارہ خستہ حال ہو جاتی ہیں اس کے علاوہ نالوں کی صفائی موجود بہت بڑا مسلئہ ہے نالوں کی صفائی نہیں ہو رہی ہے بلال کالونی، عوامی کالونی اور گلزار کالونی یہ جو آبادیاں اس کے برابر میں مہران ٹاؤن یہاں پر تو سیوریج کے اتنے بڑے مسئلے ہیں کہ سمجھے کہ لوگ کچرے کے ڈھیر پر رہتے ہیں۔ کھیلوںکے لیے گراؤنڈ کا وجود تو ہے لیکن اس پر قبضہ مافیا کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے علاقے میں منشیات کا کاروبارعام ہے اور لوگ اس لت میں پڑ گئے ہیں یہ بھی ہمارے مسئلے مسائل ہیں۔
کامیاب ہوئے تو سب سے پہلا کام پینے کے پانی کی فراہمی ہوگا کراچی کو پانی میسر ہو دستیاب پانی کو منصفانہ تقسیم عمل میں لائی جائے گی، ٹینکر مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا ا جگہ جگہ ا سٹوریج سسٹم کا انتظام کریں گے تاکہ قریبی علاقوں میں ا سٹوریج سسٹم ہو جس سے پمپنگ کر کے لوگوں کو منصفانہ پانی کی تقسیم کیا جاسکے اس کے علاوہ پارکس اور گراؤنڈز ترجیح بنیاد پربحال کرنے کی کوشش کریں گے ۔
لوگ جماعت اسلامی کو کیوں ووٹ دیں؟کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ جماعت اسلامی کو اس لیے ووٹ دیں کہ جس طرح موجودہ صورتحال میں جہاں جہاں ہم یعنی جماعت اسلامی موجود ہیں جہاں سے ترازو جیتا ہے وہاں الحمدللہ ان علاقوں کی اور دیگر جو ٹاؤن یا یو سیز دوسروں کے پاس ہیں جو جبری طور پر چھین لی گئی ان کی حالت ابتر ہے ۔