مزید خبریں

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ88ضلع ملیر،نواز خان

مانسہرہ سےتعلق رکھنے والے نواز 1969 کراچی میں آئے۔ ابتدائی تعلیم مانسہرہ سے حاصل کی۔ سیکنڈری و میٹرک کلاس کراچی سے کیا اور علامہ اقبال کالج ائیرپورٹ سے گریجویٹ کی سند جامعہ کراچی سے حاصل کی۔ زمانہ طالبعلمی میں رکن جمعیت رہے ، ناطم علاقہ کی ذمے داری نبھائی۔عملی زندگی میں داخل ہوتے ہی 1983 میں جماعت اسلامی سے منسلک ہوئے اور اسی سال رکن جماعت بھی بن گئے۔ ناظم علاقہ ، امیر زون ونائب امیر ضلع ملیر رہے ہیں۔
حلقہ میں ووٹرز کی تعداد: 1,50,000 ہے۔ حلقہ انتخاب میں لیبر کالونی، شیرپائو کالونی، رن گوٹھ، مجید کالونی، مسلم آباد، بلال کالونی، اکرم کالونی 89(محمد نگر) ، معین آباد، فیوچر کالونی، شرافی گوٹھ، برمی کالونی، (دارالعلوم)، مانسہرہ کالونی کے علاقے شامل ہیں۔
2013 پی پی کے محمود عالم جاموٹ اور 2018 میں سلیم بلوچ پی پی سے منتخب ہوئے۔ کارکردگی صفر رہی ۔ بلکہ جو کام ہوگئے تھے عدم توجہ کی وجہ سے وہ بھی قائم نہ رہ سکے۔
مسائل میں پانی ، بجلی، گیس، گلی و سڑکوں و روڑ کی ٹوٹ پھوٹ، اسکولوں اور ڈسپنسری کی حالت ابتر ہے‘ منشیات پی پی کے وڈیروں کی زیر سرپرستی عروج پر ہے۔ مسلم آباد میں قائم اسکول میں کھیلے عام ہیروین فروخت ہوتی ہے۔ شیرپائو کی بستی بھی منشیات کے کاروبار میں پیچھے نہیں جس کی وجہ سے چوریاں، ڈکیتیاں، موبائل کی چھینا جھپٹی جیسی وارداتیں بھی نوجوانوں کی مایوسی کی وجہ سے بڑھ گئیں ہیں۔ تعلیمی ادارے، سرکاری ڈسپنسریاں وجود کھو بیٹھیں۔فیکٹریوں کے دروازے مقامی افراد کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے بند ہیں۔ اس کے علاوہ بے روزگار کررہے ہیں۔ گل احمد ٹیکسٹائل سے چند روز پہلے 1000مزدوروں کو نکالا گیا۔اس کی کوئی دارسی کرنے والا نہیں، سیاسی و علاقائی تنظمیں مالکان سے بھتہ وصول کرتی ہیں، اگر اس پر کوئی احتجاج کریں تو اس کی ملازمت کو ختم کردیا جاتا ہے۔ الکرم ٹیکسٹائل ملز میں 4سال ہوگئے 40مزدوروں کونکالا گیا مگر اب تک ان کو بحال نہیں کیا گیا ۔
اس حلقے میں واٹر بورڈ ٹیکس نہیں لیتا‘ پی پی والے پانی چوری کرکے ایک لاکھ روپے میں لائن اور 300روپے ماہانہ چارجز کے نام پر بٹورتی ہے۔حلقے میں زمینوں پر قبضے کرنے والوں میں پی پی، اے این پی حتی کہ ن لیگ بھی شامل ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے قبرستان تک کو نہیں چھوڑا۔
جماعت و الخدمت کا کردار:
جماعت اور الخدمت نے کورونا کی وبا میں ہر گھر میں راشن پہنچایا‘ الخدمت ڈسپنسری بلال کالونی میں اپنا کام کررہی ہے‘ فریدہ یعقوب الخدمت بڑا اسپتال ضلع ملیر نمایاں کام ہے ۔یونس ٹیکسٹائل چورنگی کے سامنے نعمت اللہ خان کے دور میں گرلز کالج کا قیام عمل میں لایا گیا۔ حلقے میں پہلا کالج ہے ۔ اس سے پہلے کسی پارٹی نے یہ کام نہیں کیا۔ یقینا جماعت اسلامی کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائون میں رہ کر کام کیا۔ ظفر ٹائون ، بھینس کالونی و شاہ لطیف میں فلٹر پلانٹ سے علاقہ مکین مستفید ہورہے ہیں۔ الخدمت کے تحت مدارس چل رہے ہیں۔
صرف جماعت اسلامی غریبوں سے مخلص ہے
ہمارا موقف ہے کہ عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دے ۔ ان کی آواز بنیں گے۔ فیکٹریوں کو یہاں کے مقامی آبادی کے نوجوانوں کو نوکری دینے کا پابند کرینگے۔ اسمبلی میں پرزور انداز میں اس مسئلے کو ترجیح اور ہنگامی بنیادوں پر اجاگر کرینگے۔ صرف جماعت اسلامی ہی غریبوں سے مخلص ہے باقی سب عوام کا خون چوس رہے ہیں۔