مزید خبریں

امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 243ضلع کیماڑی،شیراز خان جدون

=جماعت اسلامی نے شیراز خان جدون کو این اے 243 کیماڑی IIسے ٹکٹ جاری کیا ہے‘آپ اس حلقے سے جماعت اسلامی کے مضبوط امیدوار اور کیماڑی کی مستقبل کی سیاست میں ایک خوشگوار اضافہ ہیں ۔
این اے 243کل وٹر ز کی تعداد 449733 ہے اس میں تین پی ایس 111 ‘ 114 اور پی ایس 115 شامل ہے
شیراز جدون کم عمری سے سماجی خدمات میں فعال کر دار ادا کر رہے ہیں ، علاقائی مسائل کے لیے فکر مندر رہتے ہیں ،شیراز خان جدون ذاتی طور پر امپورٹ ایکسپورٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں اور خواتین کے لیے ایک آئی ٹی اسکل بڑھانے کا ادارہ بھی چلا رہے ہیںادارے سے کئی خواتین آئی ٹی کی تربیت حاصل کر کے با عزت روزگار کما رہی ہیں ، 1990 میں شیراز خان جدون کیماڑی پیدا ہوئے ، وہ بچپن میں ہی اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوئے ، 13سال کی عمر میں والد کے ساتھ دبئی چلے گئے 18سال کی عمر میں والد محترم کی بیماری کے باعث دبئی سے کراچی منتقل ہوئے ، ان کے والد نوراز خان جدون کینسر کی مہلک مرض میں مبتلا ہو کر دنیا فانی سے کوچ کر گئے ، ان کا تمام کاروبار بڑے بیٹے ہونے کے ناطے کم عمری میں ہی سنبھالنا پڑ ا ۔ انہوں نے اس دوران اپنی تعلیم جاری رکھی انہوں نے سیاسیات میں گریجویشن کیا اور اسلامی جمعیت طلبہ کے رفیق کی حیثیت سے طلبہ تنظیم کے ساتھ جڑے رہے ، تاہم کاروبار کی مصروفیات اور تعلیم کی وجہ سے وہ زیا دہ وقت تحریک کے کاموں کو مؤثر انداز میں نہ دے سکے ۔ مہنگائی ، بے روز گاری اور غربت کی وجہ سے عوام کی فلا ح وبہبود کے لیے ہردم تیار رہتے ہیں ‘عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے اللہ کی دی ہوئی امانت سے عوام کی مدد کرتے ر ہتے ہیں ۔ شیراز خان جدون کا نمائندہ جسارت محمد علی فاروق سدوزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے نظریات جماعت اسلامی کے منشور اور نظریے سے مماثلت رکھتے ہیں یہی وجہ بنی کہ میں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی ، ان کا کہنا ہے کہ سیاست دراصل ایک پاکیزہ عمل ہے اسے میں عبادت سمجھ کر رہا ہوں اور ایک بڑی جماعت کے ساتھ مل کر اپنا کرادار ادا کرنا چاہتا ہوں میرا مقصد اپنی ریاست خدا داد کو مسائل و مشکلات سے نکا لنا ہے ، جماعت اسلامی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں مووثی سیاست اور اپنی تنظیم میں ڈکٹیٹر شپ کی قائل ہیں وہ اپنی سیاسی جماعتوںکو پراپرٹی بنا چکی ہیں ، جماعت اسلامی صرف میری جماعت نہیں بلکہ یہ تو ہر اس شخص کی جماعت ہے جو اپنے آپ کو ہر تعصب سے بالا تر ہو کر کبائر سے دور رکھتا ہے اور انسان کی فلاح وبہود کے لیے کوشاں ہے ، شیراز خان جدون کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کی ترقی کا خواہ ہوں پاکستان جن بنیادو ں پر بنا ہے اس کی عملی تصویر کی جدوجہد کرنا چاہتا ہوں قومی اسمبلی میں غیر اسلامی قوانین کی بیخ کنی اسلامی قوانین پر عملد رآمد کو یقنی بنانے کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر ہمیشہ جدوجہد جاری رکھوں گا ،،ہر انسان کو ا سلامی بنیادوں پر مبنی حقوق میں آزادی کے لیے مزید قانون سازی اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔
کیماڑی بھٹہ ولیج آئی لینڈ کی رہائشی خاتون جویریہ خان نے جسارت سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کیماڑی میں بے تحاشہ منشیات فروشی اور آوارہ گردی کی وجہ سے خواتین کا گھر وںسے نکلنا مشکل ہے ،مہنگائی بے روز گاری ، بجلی، پانی، گیس سمیت ، دیگر مسائل کے حوالے سے خواتین کو گھر وں سے نکلنا پڑ تا ہے ، شیر از خان جدون کا ماضی ہمارے سامنے ہے وہ صوم صلوۃ کے پابند ہیں اور ہمیشہ غریبوں کی مدد کرنے کے لیے پیش پیش رہتے ہیں کم عمری میں بھی اللہ تعالی نے ان کے دل میں خوف خدا رکھا ہے انہوں نے خواتین کو باعزت روز گار کمانے کے لیے اسکل ڈولپمنٹ کے حوالے سے اپنے ڈیرے پر ہی ایک کمپیوٹر سینٹر قائم کیا ہوا ہے جس میں سیکڑوں با پر دہ خواتین کو ڈھائی لاکھ کے لیپ ٹاپ دینے کے ساتھ سوشل میڈیا پر روز گار کمانے کی تربیت فراہم کی جارہی ہے ،خواتین وہاں سے تربیت حاصل کر کے گھروں میں رہتے ہوئے باعزت روز گار کما رہی ہیں ہم امید کر تے ہیں کہ شیر از خان جدون این اے 243سے جیت کر اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤ کے ساتھ مل کر ملک میں اسلامی انقلا ب کی راہ ہموار کر نے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور اس حلقے این اے 243میں اسلامی اصولوں پر مبنی ایک جدید آئی ٹی یونیورسٹی بھی قائم کرنے میں اپنی پوری کوشش کریں گے تاکہ خواتین اس یونیورسٹی سے ہنر مند ہوکر باعزت طریقے سے روزگار کما سکیں۔