مزید خبریں

امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ237ضلع شرقی عرفان احمد (اللہ والا) کاخصوصی انٹرویو

عرفان احمد این اے 237سے جماعت اسلامی کے امیدوارہیں‘کاروباری شخصیت اورچنیسرٹاؤن کی یوسی 2سے منتخب چیئرمین ہیں‘کراچی میں پیدا ہوئے‘جامعہ کراچی سے گریجوئٹ کیا‘ اسلامی جمعیت سے وابستہ رہے‘حلقے کی کل آبادی 10لاکھ جبکہ ووٹرز کی تعداد4لاکھ 13ہزار 942ہے۔
لائنز ایریا، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کاکچھ حصہ، بلاک 6، کراچی ایڈمن سوسائٹی، محمود آباد، منظور کالونی ، اختر کالونی، اعظم بستی ، ڈیفنس ویو، چنیسر گوٹھ، عمر کالونی ودیگر ملحقہ علاقے اس قومی اسمبلی کے حلقے میں شامل ہیں۔ اس حلقے سے 2013میں متحدہ قومی موومنٹ اور 2018 میں پی ٹی آئی کے علی زیدی قومی اسمبلی کے ممبرز رکن منتخب ہوئے۔ کارکردگی کا اندازہ اگر علاقے کے مکینوں سے پوچھیں جو مسائل کا شکار ہیں۔

مسائل:
کوئی ایک مسئلہ ہوتو اس کاذکر کرا جائے۔سب سے اہم مسئلہ نوجوانوں کی بیروزگاری کا ہے۔جس کی وجہ سے وہ منشیات کے عادی ہوتے جارہے ہیں۔ پانی، بجلی، گیس، سیوریج، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، تعلیم جیسے مسائل تو کراچی کی قسمت میں لکھ دیے گئے ہیں۔ پانی آتا ہی نہیں ہے اور سندھ پی پی حکومت کے کرتا دھرتاؤں نے ہائی ڈرینڈ مافیا کو حلقے کے مکینوں کے اوپر وبال جان بنا کر بٹھا دیا ہے۔ انٹر و ڈگری کالج نہ ہونے کی وجہ سے طالبات مزید تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ حلقے میں ایک قبرستان کی بھی ضرورت ہے۔

جماعت اسلامی اور الخدمت کی حلقے میں خدمات
جماعت اسلامی اور الخدمت حکومت میں نہ ہونے کے باوجود بلا تفریق عوام کی خدمت کررہی ہے۔ اختر کالونی، چینسر گوٹھ اور عمر کالونی بیٹھک اسکول چل رہے ہیں۔ کم سے کم فیس والے اسکول گرین فلیگ، الفاروق اسکول، الہدیٰ ،روئل گرامر اور پاک گرین فلیگ تعلیمی اداروں کے علاوہ گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک سرکاری اسکول جو گود لیا گیا ہے ان سب میں تعلیم کا معیار کسی طرح بھی دوسرے نام گرامی اسکولوں سے کم نہیں ہے۔ بنو قابل ہماری الیکشن مہم کا حصہ ہے۔ تقریبا 10 ہزار نوجوان طلبہ و طالبات کو ہم ایسے دائرے میں لا رہے ہیں جس سے معاشی سدھار میں بہتری آئے گی۔ کھیلوں کے سلسلے میں کشمیر روڑ کے قریب واقع نور گراؤنڈ کو اپ گریٹ کردیا گیا ہے اور لائنز ایریا میں ایک بہت شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ نیز ہمارے حلقے میں کراٹے کھیل کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اس کو مزید وسعت دینے کے لیے یوسیز کی بنیاد پر اس پر کام کر ینگے۔

طبی سہولیات میں آئی کلینک مہم چلا رہے ہیں
عمر کالونی میں اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ محمود آباد میں 2 اور عمر کالونی میں ایک فلٹر یشن پلانٹ اپنا کام کررہا ہے۔ اپنی مدد آپ کے تحت حالیہ دنوں میں گٹر کے ڈھکنے بھی فراہم کیے گئے۔
جسارت سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ میرا منشور جماعت کا منشور ہے۔ بحیثیت جماعت اسلامی کونمائندہ قومی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے ہم صر ف اس کا ساتھ دیں گے جو ہمارے خصوصاً کراچی کے نوجوانوں، شہریوں کے مسائل کو حل کرنے

کا وعدہ ہی نہیں معاہدہ کریگی۔
حکومت اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی اور الخدمت کے کام ان کی کراچی والوں کے ساتھ والہانہ لگاؤ کو ظاہر کرتے ہیں۔ بغیر کسی ذاتی لالچ اور منصب یہ کام خود گواہی دے رہے ہیں کہ جنہیں حلقے کے مکین ووٹ دے کر ایوانوں میں بھیجتے رہے وہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید اضافے کا سبب بنے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ عوام کے وسائل عوام پر ہی خرچ ہوں۔ اس کے لیے قانون سازی میں کیے گئے فیصلے جن میں جھول ہے اس کو درست کرنا ہے۔ سندھ کا 2023-24کا بجٹ 2430یعنی 2لاکھ 43 ہزار کروڑ روپے ہے جس کا صحیح مصرف ہو۔ عوام کو یہ اطمینان رہنا چاہیے کہ جماعت اسلامی کے منتخب ممبران ان شاء اللہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ ا س کے علاوہ قومی اسمبلی کے فورم پر بزنس فرینڈلی پر مبنی شقوں کو قانون سازی میں شامل کرینگے۔