مزید خبریں

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ116 ضلع غربی (1) محمد ابوالضیاء پرویز ملک کا خصوصی انٹرویو

جماعت اسلامی کی پوزیشن مستحکم ہے‘ کوئی بھی پارٹی بہت کم فرق سے انتخاب جیت سکے گی‘ ابوضیاء پرویز

محمد ابو ضیاء پرویز ملک پیشے کے لحاظ سے ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہیں ،انہوں نے زولوجی میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگر ی لی ہے ، نیشنل کالج سے اپنے سیاسی کیئریئر کا آغاز اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت کر کے کیا ، نیشنل کالج میں قائم مقام ذمہ دار رہے ، طالب علمی سے فراغت کے بعد 2008میں جماعت اسلامی کی رکنیت کا حلف لیا ، ،انہیں گڈاپ ٹاؤن میں پبلک ایڈ کمیٹی کی ذمہ داری سونپی گئی انہوں نے سیکڑوں خاندانوں کے مسائل حل کروا ئے اور اس میں اپنا کردار ادا کیا، 2023میں یونین کونسل منگھو پیر ٹاؤن یوسی 12سے چیئر مین منتخب ہوئے ، آر او نے فارم گیارہ ، بارہ تبدیل کر کے نتائج ہی تبدیل کر دیئے جس کا مقدمہ ا ب بھی ٹربیونل میں زیر سماعت ہے ، حالیہ انتخابات میں صوبائی حلقہ 116ضلع غربی جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار ہیں ۔

صوبائی حلقہ 116 ، گلشن معمار مکمل ، لیاری تیسر ٹاؤن ، خدا کی بستی ، گبول ٹاؤن ، گارڈن سٹی ، تھارومینگل گوٹھ ، ،مسلم گوٹھ ، جنجار گوٹھ ، بابو فتانی گوٹھ ، اور اس کے مضافاتی علاقے شامل ہیں ،پی ایس ، 116 میں ووٹرز کی کل تعداد ( 50920) ہے ، جس میں مرد 24ہزار 7سواور خواتین 18ہزار 344ہے ، اردو بولنے والوں کی تعداد نسبتا اس حلقے میں زیادہ ہے حلقہ انتخاب میں پختون ، سندھی بلوچ ، بنگالی ، سرائیکی ، ویگر قومیں کے افراد رہائش پذیر ہیں۔
محمد ابو ضیاء پرویز ملک کا نمائندہ جسارت محمد علی فاروق سدوزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حلقہ 116گلشن معمار سوسائٹی میں جماعت اسلامی کی پوزیشن مضبوط ہے جبکہ دیگر مضافاتی علاقوں میں بھی
بلدیاتی سطح پر جماعت اسلامی کے امیدواروں اور دیگر جماعتوںکے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، جیتنے اور ہار نے والوں کے درمیان بہت کم ووٹوںکا فاصلہ تھا ، انہوں نے بتایا کہ گلشن معمار سوسائٹی اور دیگر کچی آبادیوں کے مسائل مختلف ہیں تاہم پانی کی فراہمی کا مسئلہ مشترکہ ہے ، صوبائی حلقہ انتخاب میں گورنمنٹ اسپتال نہیں ہے جبکہ گلشن معمار میں گورنمنٹ اسکو ل بھی اب تک نہیں بنا یا گیا اور نہ ہی گورنمنٹ نے کسی قسم کی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی ہے ، جس کی وجہ سے گلشن معمار شہر قائد سے کٹا ہوا محسوس ہوتا ہے ،حلقہ انتخاب میں مشترکہ مسائل میں پانی، ٹرانسپورٹیشن ، گلیوں محلوں میں سیوریج اور سڑکو ں کی تعمیرات ہے ، گلشن معمار میں قبرستان کی سہو لت موجود نہیں ہے سوسائٹی میں قبرستان کی جگہ مختص کی گئی تھی بعد ازاں لینڈ مافیا نے وہ زمین کمرشل بنیا دوں پر فروخت کر دی ، محمد ابو ضیاء پرویز کا کہنا تھا کہ مضافاتی علاقوں میں دیگر سیاسی جماعتوں سے تصادم کا اندیشہ ہے تاہم جماعت اسلامی کی اس حلقہ انتخاب میں پوزیشن مستحکم ہے ہماری جیت یقینی ہے۔