مزید خبریں

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ117 ضلع غربی (2) سید رضوان شاہ کا خصوصی انٹرویو

سید رضوان شاہ نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری حاصل کی،1999 دور طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے رفیق بنے ، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ناظم کی ذمہ داری نبھا ئی ، پر ویز مشرف دور میں قرآنی آیات کے اخراج پر احتجاج کیا گیا ، جس کے نتیجے میں فیڈرل بورڈ نے اس بات کو تسلیم کر تے ہوئے قرآنی آیات کو بحا ل کر دیا ،جب داؤد انجینئرنگ کالج کو نسل کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی تو طلبہ ایکشن کمیٹی بنا کر تمام طلبہ تنظیموں کو اس میں شامل کیا گیا ‘ بھر پور جدو جہد کے نتیجے میں حکومت نے ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو تسلیم کر تے ہوئے کونسل کی رجسٹریشن کو بحال کر دیا ، 2018میں متحدہ مجلس عمل کے نامزد امید وار کی حیثیت سے پی ایس 122 گلشن معمار اور سرجانی ٹاؤن سے انتخابات میں حصہ لیا ، جماعت اسلامی گلشن معمار میں امیر زون کی ذمہ داری ادا کی ، ضلع شمالی الخدمت کی سرگرمیوں کے حوالے سے صدارت کی ذمہ داری رہی ، 2020میں تیز بارشیشوں کے دوران متاثرہ خاندانوںمیں ڈیڑھ ماہ تک 5ہزر خاندانوں کو کھانے ، کپڑے اور جگہ کا نتظام کیا اس پوری مہم میں انہوں نے 2کروڑ سے زائد رقم ریلیف کے لیے استعمال کی ،خصوصی طور پر یوسف گوٹھ سیکٹر فور اے ، بی اور ناصر کالونی کے مکینو ں کی بحالی میں ان کی مدد کی ، اس وقت ،میڈیکل کے آلات امپورٹ کر کے اسپتالوں میں سپلائی کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
پی ایس ،117 میں مکمل سرجانی ، ٹاؤن شامل ہے جبکہ ان کا حلقہ انتخاب میں منگھو پیر ٹاؤن کی یوسی فور، فائیو، سیکس ، سیون ،آٹھ اور نائن کا ایک وارڈ شامل ہے ، سر جانی ٹاؤن کے ڈی اے اسکیم نمبر 41ان تمام یو سیوں پر شامل ہیں ،پی ایس 117میں کل ووٹرز کی تعداد (103937) ہے ،
سید رضوان شاہ کا نمائندہ جسارت محمد علی فاروق سدوزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نعمت اللہ خان کے بعد کسی قسم کے ترقیاتی کام نہیں کئے گئے نہ ہی صوبائی حلقے میں کوئی بڑا اسپتال ہے نہ ہی کالج یونیورسٹی موجود ہے، جماعت اسلامی کی سطح پر ان علاقوں میں الخدمت کے توسط سے فلاحی کاموں کی ایک طویل فہرست ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں ماضی میں بھی بلدیاتی انتخابات میں تمام یونین کونسل میں مکمل پینل کے ساتھ جماعت اسلامی کے چیئرمین موجود ہیں جبکہ تیسری یونین کونسل میں صرف 70ووٹوں سے ہم سے یہ نشست لے لی گئی ، دیگر دو یونین کونسل میں پیپلز پارٹی کے ممبران نے ٹھپا مافیا کے ذریعے یونین کونسل ہتھیا لی،اس تناظر میں جماعت اسلامی کی اس صوبائی حلقے میں کامیابی یقینی ہے ۔