مزید خبریں

فیفا کی ہدایت کے مطابق انتخابات وقت پر ہوں گے ، ہارون ملک

لاہور(اسپورٹس رپورٹر ) فیفا رولز اینڈ ریگولیشنز کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات چلا رہے ہیں فیفا کی دی ہوئی آئینی مدت میں ملک بھر میں فٹبال کلبز کی اسکروٹنی،ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات ہماری اولیں ترجیح ہے انشاء اللہ ہم اس پراسس میں سرخرو ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور ممبر کمیٹی شاہد نیاز کھوکھر نے فیفا فٹبال ہائوس میں پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر،سیکرٹری جنرل محمد بابر،فناس سیکرٹری عبدالقیوم پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میڈیا مینجر محمد ییشال مظہر بھی موجود تھے ہارون ملک نے وفد کو یقین دلایا کہ نارملائزیشن کمیٹی آئینی مدت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کا عمل مکمل کرے گی اور اقتدار نو منتخب قیادت کو منتقل کیا جائے گا۔فٹبال کیلئے پاکستان میں دستیاب سہولتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھیل کیلئے ہر قسم کی لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنا پاکستان اسپورٹس بورڈ کی زمہ داری ہے اس حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ ہم سے بھرپور تعاون کر رہا ہے جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ہوم آوے کی بنیاد پر پاکستان اور اردن میچ کے انتظامات کے حوالے نے ہارون ملک نے بتایا کہ فیفا نے پاکستان کو میچ کے اسلام آباد میں انعقاد کی ہماری درخواست پر مدت میں توسیع کی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جناح اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی مقررہ مدت میں تنصیب کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد سعودی عرب کی ٹیم نے بھی پاکستان میچ کھیلنے آنا ہے۔انٹرنیشنل میچوں کے پاکستان میں انعقاد سے فٹبال کے کھیل کا مورال بلند ہو گا۔ فارن کھلاڑیوں کو ٹیم میں کھلانے کے حوالے سے ہارون ملک نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فارن پلیئرپاکستانی ہی ہیں ان سے ٹیم مظبوط ہوئی ہے ٹیم کی شاندار پرفارمنس سب کے سامنے ہے ان کھلاڑیوں کا ٹیم میں کھیلنا کوئی ایشو نہیں اصل چیز پاکستان کی عزت ہے ہمیں ملک کی عزت زیادہ عزیز ہے۔ہارون ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک بھر میں کلبوں کی سکروٹنی کامیابی سے جاری ہے اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے سکروٹنی کے عمل پر وہ لوگ تنقید کر رہے ہیں جو برس ہا برس سے اپنی اپنی کلبوں کے وجود نہ ہونے کے باوجود انجوائے کرتے رہے ہیں۔