مزید خبریں

آئی ایل ٹی 20‘ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے گالف جائنٹس کو ہرادیا

ابوظہبی (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے مائیکل پیپر کی 40 گیندوں پر 7 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی بدولت ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 16 ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے بعد ابوظبی نائٹ رائیڈرز تیسرے نمبر جبکہ جائنٹس چوتھے نمبرپرآ گئی ہے۔کرس لین کی 48 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کے باوجود گلف جائنٹس کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز ہی بناسکی۔ انہوں نے جارڈن کاکس کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 58 گیندوں پر 72 رنز کی شراکت قائم کی تھی جنہوں نے 27 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر 21 رنز بنائے تھے۔ لین نے عثمان خان (23) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 39 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب میں نائٹ رائیڈرز کو اچھے آغاز کی ضرورت تھی۔ اوپنرز جو کلارک اور پیپر نے صرف 4.1 اوورز میں 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ مجیب الرحمان نے اپنے دوسرے اوور میں جو کلارک کو آؤٹ کرکے 62 رنز کی شراکت کو 6.1 اوورز میں ختم کر دیا۔