مزید خبریں

عابد علی شاہ انٹر روز اسکولز فٹبال ٹورنامنٹ دی روز اکیڈمی گزری نے فائنل جیت لیا

کراچی( اسپورٹس رپورٹر) دی روز ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے دوسرے سید عابد علی شاہ انٹر روز اسکولز فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ دی روز اکیڈمی گزری اور ریڈ روز گرامر اسکول کیمپس 2 بہار کالونی کے مابین سربازی فٹبال گرائونڈ لیاری میں کھیلا گیا۔اس شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی ٹی ایم سی لیاری کے چیئرمین اور فٹبال کے حلقے کی معروف شخصیت ناصر کریم بلوچ تھے۔فائنل میچ کے آغاز سے قبل مہمان خصوصی ناصر کریم بلوچ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔