مزید خبریں

آئی ٹی ایل ٹی ٹوئنٹی‘ عامر کی شاندار بولنگ‘ڈیزرٹ وائپرز کی فتح

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) آئی ایل ٹی 20 میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایم ایمریٹس اور ڈیزٹ وائپرز کے درمیان لیگ کے 14 ویں میچ میں محمد عامرنے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو تختہ مشق بنادیا‘انہوں نے 26 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ اسی میچ میں پاکستان کے ایک اور کھلاڑی شاہین آفریدی بھی 17 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگر کھیلی۔ آئی ایم ایمریٹس اور ڈیزٹ وائپرز کے درمیان میچ کانٹے کا رہا اور فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ ایم آئی ایمریٹس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز ہی بناسکی لیکن انہوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک وقت پر صرف 65 رنز پر وائپرز کے 5 کھلاڑی آؤٹ کردیے تھے۔ وائپرز کے شیرفین ردرفورڈ نے بولٹ کے 17 ویں اوور میں چھکا اور دو چوکے لگا کر 17 رنز حاصل کرنے کے بعد 35 رنز بنا کر فتح کی امیدوں کو روشن کر دیا۔