مزید خبریں

۔15برس سے سندھ پر تعصب پسند جماعت قابض ہے، ایم کیو ایم

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن و امیدوار برائے قومی اسمبلی 220 سید وسیم حسین اورامیدوار برائے صوبائی اسمبلی 65 ناصر حسین قریشی نے پریٹ آباد میں مختلف معززین اور نوجوانوں کی ایم کیوایم میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید وسیم حسین اور نا صر حسین قریشی نے کہاکہ پندرہ برسوں سے ایک تعصب
پسند جماعت اس صوبے پر قابض ہے ایم کیو ایم پاکستان پر عوام کا اعتماد کا اظہار کرنا خوش آئند ہے، جتنے جبر کا سامنا ایم کیو ایم نے کیا ہے اسکا عشر عشیر بھی کسی سیاسی جماعت پر نہیں گزرا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی بدعنوان متعصب سوچ نے سندھ کے شہروں میں بھائی کو بھائی سے لڑوایا بدترین طرز حکمرانی کی ایسی مثالیں قائم کی گئیں کہ تاریخ میں ایسا کوئی دور نہیں آیا۔یم کیو ایم کو ایک بار سندھ کی حکومت ملی تو لاڑکانہ سے بھی پیپلز پارٹی کی ضمانت ضبط کروا دیں گے، انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان اقتدار کی نہیں نسلوں کی بقا کی جد و جہد کر رہی ہے۔