مزید خبریں

شہداد پور: چیف میونسپل آفیسر کے احکامات پر آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم جاری

شہداد پور (نمائندہ جسارت) چیف میونسپل آفیسر میونسپل کمیٹی لیاقت علی کلہوڑو کے احکامات پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اس سلسلے میں وارڈ نمبر 5 یوسی ایک کے سینیٹری انسپکٹر پیر سالم جان سرہندی کی زیر نگرانی اور میونسپل کمیٹی کی ٹیم نے وارڈ نمبر 5 محلہ اسلام آباد، ہرداس پورہ اور مہاجر کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں موجود کتوں کو زہر دے کر مارا اور ان کی لاشوں کو فوری ٹھکانے لگایا۔