مزید خبریں

لاڑکانہ : شکارپور پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ آپریشن انعام یافتہ اشتہاری ڈاکو گرفتار

 

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شکارپور پولیس اور سندھ رینجرز نے شکارپور کے تھانہ رستم کی حدود میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران شیر محمد بروہی کے رہائشی سرگرم اور 10 لاکھ انعام یافتہ اشتہاری شیر محمد بروہی ڈاکو چاکر ولد یار محمد بروہی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک شاٹ گن، 8 میگزینز، 200 سے زائد گولیاں اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔