مزید خبریں

عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کرے، زاہد اختر بلوچ

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان و اُمیدوار این اے 264، پی بی 43 ز اہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ عوام مستقل ناسور، نااہل حکومت، بدعنوانی اور بے روزگاری و غربت سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو کامیاب بنائے، لمحوں کی خطاء بہت ہو گئی، دعوے بے عمل اعلانات، اسلام و قومیت کے نام پر بڑے بڑے دعوے بہت ہو گئے، اب عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ کااستعما ل کرناچاہیے، سب کو آزمانے، سب سے مایوس ہونے کے بعد اب جماعت اسلامی کو موقع دینے کا وقت ہے، جماعت اسلامی نے ہر مصیبت اور پریشانی میں سب کی بلاتفریق خدمت کی اور کراچی میئر شپ، پشتونخوا کے وزیر خزانہ و سینئر منسٹری اور کونسلری تک دیانت داری واخلاص اورنیک نیتی سے بحسن وخوبی کام کیا، کہیں کوئی غبن بدعنوانی کمیشن کا نام ونشان تک نہیں تو پھر جماعت اسلامی کو کیوں موقع نہ دیا جائے ۔ انشاء اللہ بلوچستان کے تمام مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب میں ورکرز کنونشن ، کارنر میٹنگز، اجلاس سے خطاب، صوبائی سیکرٹریٹ میں آنے والے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کو دیہات اور بلوچستان کو ویران کرنے والی یہی پارٹیاں ہیں جو آج عوام سے پھر اسلام و قومیت اور خوشنما وعدوں بے عمل وعدوں کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔