مزید خبریں

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے لیے بڑی سازشیں کی گئیںاُمیدوار این اے 225، 76

دھابیجی (نمائندہ جسارت) ضلع ٹھٹھہ کے حلقہ این اے 225 سے نامزد پیپلز پارٹی کے اُمیدوار صادق علی میمن اور حلقہ پی ایس 76 سے اُمیدوار حاجی علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کی وہ واحد جمہوری جماعت ہے کہ جس کے قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو عوامی بنیادی حقوق کی جدوجہد کرنے پر شہید کیا گیا اور پارٹی کو ختم کرنے کے لیے بڑی سازشیں کی گئیں، لیکن اس کے باوجود پیپلزپارٹی آج بھی قائم و دائم اور عوام کے دلوں پر راج کرنے والی ملک کی بڑی جماعت ہے۔