مزید خبریں

خالد خان کی نامزدگی پر مزدوروں رہنمائوں کے تاثرات

کراچی کے غیور محنت کش کراچی کے عوام کومایوس نہیں کریں گے اور مزدوروںکے ہر دلعزیز رہنما خالد خان کو صوبائی اسمبلی کا ممبر منتخب کرکے محنت کشوں کی مضبوط آواز کو ایوانوںتک پہنچائیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار کوہ نور سوپ ایمپلائز یونین اسرار احمد سواتی، فارما ٹیک ورکرز ویلفیئریونین کے نفیس الحق، امیرروان، ایٹکو لیبارٹری کئیر لیبریونین کے اسماعیل شاہ، زین پیکیجنگ کے صدر شیر زمان جنرل سیکرٹری کلیم،IMS الیکٹرک یونین کے صدر محمد سلمان، جنرل سیکرٹری محمد یعقوب، KICT لیبریونین کے صدراعظم شاہ جنرل سیکرٹری رضوان علی ،نوارٹس فارما کے جنرل سیکرٹری فیصل رضی، پیکسار ایمپلائز یونین کے صدربدرخان جنرل سیکرٹری فرقان احمد انصاری، میرٹ پیکیجز یونین کے چیئرمین عامر،صدرشہادت علی، جنرل سیکریٹری مسرور، آدم جی انجینئرنگ کے جنرل سیکرٹری محمد عادل، لوڈ محنت کش اتحاد یونین کے جنرل سیکرٹری احمد حسن، انڈس فارما یونین کے اکرم اور دیگر مزدور یونینوں کے ذمہ داران نے کیا۔ ان رہنمائوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے سینئر مزدور رہنما خالد خان کوصوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-86 سے نامزد کرکے ثابت کیاہے کہ وہ ہی محنت کشوں کی ہمدرد ہے اورمحنت کشوں کی آوازکو ایوانوں تک پہنچانا چاہتی ہے اب یہ محنت کشوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ خالدخان کی کامیابی کے لیے ہرممکن کوشش کریں اورPS-86 میں رہائش پذیرمحنت کشوں اور عوام تک اپنا یہ پیغام پہنچائیں کہ خالدخان کی کامیابی کراچی کے لاکھوں محنت کشوں کی کا میابی ہوگی۔ہمیں گھرگھرپہنچ کر خالد خان کا انتخابی نشان ترازو کومتعارف کرائیں۔ تاکہ خالدخان بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے سندھ اسمبلی کے ایوان میں مزدوروں کے مسائل کو اجاگرکرکے انہیں حل کراسکیں۔