مزید خبریں

سندھ کے اسپتالوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، NLF حیدر آباد زون کے سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کمشنر سوشل سیکورٹی سندھ کی حیدرآباد اور کوٹری کے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کے علاج معالجہ کے لیے اسپتال اور ڈسپنسریاں کثیر سرمایہ خرچ کر کے یہ ادارے قائم کیے اور ان اداروں میں ڈاکٹر وں ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ضرور ی اسٹاف کو بھرتی کیا گیا لیکن افسو س کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ جتنے افسران اور ملازمین ان اداروں میں کام کر رہے ہیں ان کی تنخواہیں، ان کی مراعات اور ان کے دیگر شاہانہ اخراجات اتنے وسیع ہیں کہ پورے سال کا محنت کشوں کے علاج معالجہ کی ادویات اور علاج معالجہ پر خرچ ہونے والے اخراجات انتہائی کم ہیں ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ سوشل سیکورٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے سالانہ بجٹ میں جو اہداف مقرر کرتے ہیں وہ مکمل کرنے کے بجائے ان کو ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔ خصوصی طور پر حیدرآباد اوڈین سینما اسپتال کا عملہ انتہائی غیر ذمہ دار اور ڈیوٹیوں سے غائب ہونا معمول بنا ہوا ہے اسپتال کا میڈیکل سپرٹینڈنٹ جس کی نگرانی میں تمام افسران پیرا میڈیکل اسٹاف، ڈاکٹرز ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں موصوف خود ہی تاخیر سے اسپتال پہنچتے ہیں اور یہ ہی حال ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کا ہے جس سے محنت کشوں کو علاج معالجہ کے لیے شدید دشواریوں کا سامنا ہے محنت کشوں کو دینے کے لیے ادویات اور دیگر ضروری سامان نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایمبولینس محنت کشوں کے لیے اسپتال میں موجود ہونے کے بجائے گھروں میں استعمال ہو رہی ہے اسپتال میں جنریٹر کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔ شکیل احمد شیخ نے کمشنر سوشل سیکورٹی سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر حیدرآباد ، کوٹری کے اسپتالوں کا دورہ نمائندہ لیبر فیڈریشنوں کے ذمہ داران کے ہمراہ جائع وقوعہ پر پہنچ کر خود ذاتی طور پر معائنہ کریں اور موقع پر احکامات صادر کریں ایسے کئی بے پناہ واقعات بھی موجود ہیں کہ محنت کشوں کو مرض کے مطابق ادویات فراہم نہیں کی گئی جب کہ مرض کی تشخیص کے لیے بھی ڈاکٹر ز توجہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ لہٰذا فور ی طور پر ادارہ کو بچایا جائے او ر فضول اور نا جائز اخراجات کو ختم کر کے حقیقی معائنوں میں محنت کشوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی ہیں بصورت دیگر نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ میں ایک بھر پور مہم کے ذریعے سب کو بے نقاب کرے گی۔