مزید خبریں

بیروزگار نوجوانوں کو کیبن لگا کر دینے کا مطالبہ

KMCسجن یونین کے مرکزی صدرسیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے بیروزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے شہر بھر میں ایسی جگہوں پر ہاکرز زون بناکر کیبن الاٹ کرکے ماہوار فیس پر دیے جائیں تاکہ وہ بلاخوف وخطر معمولی فیس کے ایم سی و ٹی ایم سیزکو ادا کرکے اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔ اس سلسلے میں صدر ٹاؤن کے چیئرمین منصور شیخ نے پہل کرتے ہوئے کلفٹن کے علاقے میں دوکیبن لگاکر ہاکرز زون بنانے کا آغاز کردیا ہے جوکہ خوش آئند قدم ہے۔ اس سے علاقے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوںنے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور شیخ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے میئر کراچی اور ٹی ایم سیز کے چیئرمینوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اپنی اپنی حدود میں ہاکرز زون قائم کرکے بیروزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی میں مدد کریں۔