مزید خبریں

ای او بی آئی میں تربیتی کورس کا انعقاد

EOBIایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان (CBA) کی جدوجہد کے نتیجہ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے ہیڈ آفس کراچی سمیت ملک بھر کے تین بی اینڈ سی آفسوں اور 39 ریجنل آفسوں کے 61 سینئر اسسٹنٹ کو آئندہ سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر ترقیوں کے لیے ورچوئل کمپیوٹر ٹریننگ کے تحت ادارہ کے ایک طویل عرصہ سے اپنی جائز ترقیوں سے محروم اسٹاف ملازمین کی کمپیوٹر کی استعداد کار بڑھانے اور ادارہ کے کمپیوٹر سسٹم کے ذریعہ کور بزنس اپلیکیشن (CBA) اور سپورٹ بزنس اپلیکیشن(SBA) اور بینی فٹس سیکشن میں پنشن فائلوں کی پروسیسنگ اور اسکیننگ کے طریقہ کار کی تربیت فراہم کرنے کی غرض سے 16 جنوری سے 18 جنوری تک زوم/ انٹرنیٹ کے ذریعہ سہ روزہ ان ہاؤس ورچوئل کمپیوٹر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں EOBI ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کے ڈائریکٹر (PRT) عرفان عالم کی جانب سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں قائم تینوں بینی فٹس اینڈ کنٹری بیوشن کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ وہ ورچوئل کمپیوٹر ٹریننگ میں نامزد اسٹاف ملازمین کو ٹریننگ کے دوران مناسب جگہ اور کمپیوٹر معہ انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کریں اور اس کمپیوٹر ٹریننگ کی تکمیل کے بعد تین یوم کے اندر ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں سرٹیفکیٹ جمع کرائیں تاکہ ایچ آر ڈپارٹمنٹ اس ضمن میں مزید کارروائی کرسکے۔