مزید خبریں

پریٹ آباد میں اکائونٹ آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ

نیشنل لیبرفیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، NLF حیدرآباد زون کے سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد ٹائون حیدرآباد کے اکائونٹ آفیسر کو فوری طور پر تعینات کیا جائے تاکہ غریب ملازمین کو دسمبر 2023 کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے اس شدید مہنگائی کے دور میں پریٹ آباد ٹائون کے غریب ملازمین اپنی تنخواہ کے حصول میں مشکلات کا شکار ہیں۔ اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے کہا کہ سابقہ صوبائی حکومت نے میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کو کئی ٹائون میں تقسیم کر کے غریب ملازمین کو در بدر کر دیا ہے جس کا کوئی فائدہ ہونے کے بجائے اور مزید حیدرآباد میں ترقیاتی کام اور مسائل الجھائو کا شکار ہو گئے ہیں۔ سابقہ حکومت نے حیدرآباد کو ٹارگٹ کر کے میونسپل کارپوریشن کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے لیے اور اپنے من پسند افسران کو نوازنے کے لیے یہ ملازمین کو مختلف ٹائونز میں تقسیم کردیا گیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے مسائل کو بہتر بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مناسب فورم فراہم کیا جائے اور اس کے علاوہ ٹائون پریٹ آباد کے اکائونٹ آفیسر کو تعینات کر کے غریب ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے، بصورت دیگر نیشنل لیبر فیڈریشن سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔