مزید خبریں

محکمہ تعلیم سائٹ کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی

بلدیہ کیماڑی کے میررویرو میر بحر ٹاؤن کے محکمہ تعلیم کے ماہوار تنخواہوں سے محروم 4 سو ملازمین کو احتجاج کی کال پر تنخواہیں ادا کردی گئیں۔ سابقہ سائٹ ٹاؤن کے 38 اسکولوں کے ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف نے احتجاج کی کال دی تھی۔ جس پر میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین سائٹ ٹاؤن کے صدر منظور تنولی کو ہدایت جاری کی تھی وہ او پی ایس میونسپل کمشنر شہید الٰہی بخش سیال سے رابطہ کرکے چیک کو کلیئر کروائیں۔ انہوں نے میونسپل کمشنر کو ملازمین کی دی گئی ڈیڈلائن اور احتجاج کی کال سے آگاہ کیا۔جس پر انہوں نے رات گئے چیک پر دستخط کرکے 3 کروڑ12 لاکھ روپے جاری کرکے ڈیڈ لائن سے قبل صبح 10 بجے چیک بینک میں جمع کروا دیا۔ جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے سید ذوالفقار شاہ، منظور تنولی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ تنخواہوں کی ادائیگی پر احتجاج کی کال واپس لے لی گئی۔