مزید خبریں

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن ٹریننگ میں لیبر انسپکشن سسٹم پر آگاہی کورس

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن ٹریننگ NILAT کے زیر انتظام لیبر قوانین کی آگاہی کے حوالے سے لیبر انسپکشن سسٹم پر تین روز کورس (16 جنوری سے 18 جنوری 2023) کروایا گیا۔ اس کورس میں لیبر قوانین اور لیبر انسپکشن کے حوالے سے شرکاء کو ٹریننگ دی گئی۔ کورس کو سابق ڈائریکٹر NILAT ڈاکٹر غیور الحسن اور سابق جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر اشرف نقوی نے سپروائز کیا۔ کورس میں مختلف کمپنیوں اور اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں نیشنل ریفائنری سے محمد امین، مجتبیٰ منگی، پاکستان مشین ٹول فیکٹری سے خالد بن ولید، سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی سے وسیم جمال، ندرت بلند اقبال، ڈاولینس سے احسن مصطفی، اکرامہ حسین، لکی ون مال سے سلمان مقصود، ساجد امین، فاضل خان، مستقیم ڈائنگ سے عبدللہ نعمان، فیضان، تھل انجینئرنگ سے جنید آفتاب، بادالحق، PCSIR سے سید عاشق علی شاہ اور انجینئر بیت اللہ خان، پورٹ قاسم اتھارٹی سے زبیر
احمد، PPCIL سے فیضان خان اور خالد خان، HUBCO سے مرزا باسط مغل سمیت دیگر اہم کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کورس کی تکمیل پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیبر اینڈ ٹریننگ کی جانب سے کورس مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر قائم مقام ڈائریکٹر جنرل صدرا لدین سومرو نے کہا کہ NILAT محکمہ محنت کا ایک ایسا ادارہ ہے جو کئی دہائیوں سے محنت کشوں اور آجروں کے نمائندوں کو لیبر قوانین سے آگاہی کے لیے مسلسل کوشش کررہا ہے اور موجودہ کورس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہم اس سلسلے کو آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھیں گے۔ امید ہے کہ شرکاء کورس کو عملی زندگی میں اس کا فائدہ ہوگا۔ کورس کے اختتام پر سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وسیم جمال نے شرکاء کورس کی جانب سے محکمہ محنت اور NILAT کی انتظامیہ، باالخصوص ڈائریکٹر نیلاٹ صدر الدین سومرو، ایوب علی، طارق کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لیبر قوانین کے حوالے سے اتنے بہترین کورس کا انعقاد کیا۔