مزید خبریں

نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیسری سب سے بڑی شراکت

سید پرویز قیصر
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے چوتھے ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 15.3 اوور میںعلیحدہ ہوئے بغیر 139 رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کی جیت میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ کے لیے یہ اس وکٹ کی سب سے بڑی اور کل ملاکر ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں تیسری سب سے بڑی شراکت تھی۔
نیوزی لینڈ کو تیسرا کھلاڑی2.4 اوور میں20 رنز کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوا تھا جس کے بعد ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے 15.3 اوور میں علحدہ ہوئے بغیر139 رنز جوڑے تھے۔ ڈیرل مچل87 منٹ میں44 گیندوں پر سات چوکو ں اور دو چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 72 رنز بنائے جبکہ گلین فلپس77 منٹ میں52 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے70 رنزبنائے اور ناٹ آئوٹ واپس گئے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کیلیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ڈیون کونوے اور گلین فلپس کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے ماونٹ مونگوئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف29 نومبر2020 کو کھیلے گئے میچ میں تیسری وکٹ کی شراکت میں184 رنز جوڑے تھے۔ نیوزی لینڈ کادوسرا وکٹ6.2 اوور میں 53 رنز کے مجموعی اسکور پر گرا تھا جس کے بعدڈیون کونوے اور گلین فلپس نے تیسری وکٹ کی شراکت میں13.3 اوور میں184 رنز کی شراکت کی تھی۔ گلین فلپس کے آوٹ ہونے کے بعد یہ شراکت ٹوٹی تھی جو72 منٹ میں51 گیندوں پر دس چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 108 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ ڈیون کونوے 80 منٹ میں37 بالوں پر چار چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے65 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے تھے۔ نیوزی لینڈ نے یہ میچ 72 رنز سے جیتا تھا۔
ہملٹن میں17 جنوری2016 کو ہوئے میچ میں مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے پہلے وکٹ کی شراکت میں علیحدہ ہوئے بغیر17.4 اوور میں 171 رنز جوڑے تھے جو پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کے لیے سب سے بڑی اور کل ملاکر دوسری سب سے بڑی شراکت تھی۔ مارٹن گپٹل نے 68منٹ میں 58گیندوں پرنو چوکوں اورچار چھکوں کی مدد سے87 رنز بنائے تھے جبکہ کین ولیمسن68 منٹ میں48 گیندوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے72 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آئوٹ واپس گئے تھے۔ نیوزی لینڈ نے اس میچ میں دس وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
بنگلا دیش کے خلاف ماونٹ مونگوئی میں8 جنوری2017 کو ہوئے میچ میں کورے اینڈرسن اور کین ولیمسن نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز جوڑے تھے جو ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے لئے سب سے بڑی شراکت تھی۔ اس اننگز میں نیوزی لینڈ کا تیسری وکٹ6.1 اوور میں 41 کے مجموعی اسکور پر گری جس کے بعد کورے اینڈرسن اور کین ولیمسن نے 12 اوور میں 124 رنز کا اضافہ کیا تھا۔کین ولیمسن کے آوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو88 منٹ میں57 بالو پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے60 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ ان کے آوٹ ہونے کے بعد کورے اینڈرسن نے اپنی اننگ جاری رکھی اور68 منٹ میں41 گیندوں پر دو چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے94 رنز بناکر ناٹ آئوٹ وایس گئے۔ نیوزی لینڈ نے اس میچ میں27 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔