مزید خبریں

فن ایلن نے ایک اننگ میں 16 چھکے لگاکر عالمی ریکارڈ برابرکردیا

پاکستان کے خلاف دونیڈن میں کھیلے گئے 5 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے افتتاحی بلے باز فن ایلن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے94 منٹ میں62 گیندوں پر پانچ چوکوں اور16 چھکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جو نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز ہے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے45 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔اس سے پہلے نیوزی لینڈکی جانب سے ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز برینڈن میکولم کے پاس تھا جنہوں نے بنگلا دیش کے خلاف ستمبر2012 کو پالے کیلے میں کھیلے گئے میچ میں72 منٹ میں 58گیندوں پر11 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے123 رنز بنائے تھے۔ یہ میچ نیوزی لینڈ نے 59 رنز سے جیتا تھا۔نیوزی لینڈ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے اس سے پہلے سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ برینڈن میکولم کے پاس تھا جنہوں نے کرائسٹ چرچ میں28 فروری2010 کو ہوئے میچ میں87 منٹ میں56 گیندوں پر12 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر116 رنز بنائے تھے۔یہ میچ ٹائی رہا تھا۔ پاکستان کے خلاف اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے بڑاا انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ مارک جیپمین کے پاس تھا جنہوں نے راولپنڈی میں24 اپریل2023 کو ہوئے میچ میں57 گیندوں پر 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 104 رنز بنائے تھے۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے فن ایلن نے اپنی دھماکہ خیز137 رنز کی اننگ میں 16 چھکے لگاکر ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا۔ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی نے آئر لینڈ کے خلاف دہرہ دون میں23 فروری 2019 کو ہوئے میچ میں62گیندوں پر11 چوکوؓں اور16 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر162 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اس سے پہلے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر کوری اینڈرسن اور کولین منرو کے پاس تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے 10 ۔10 چھکے لگائے تھے۔8 جنوری2017 کو ماونٹ منگونوئی میں بنگلا دیش کے خلاف ہوئے میچ میں68 منٹ میں41 گیندوں پر جب آئوٹ ہوئے بغیر94 رنز بنائے تھے تو اس میں دو چوکے اور دس شاندا چھکے شامل تھے۔ کولین منرو نے ااسی میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف3 جنوری 2018 کوہوئے میچ میں جب88 منٹ میں53 گیندوں پر104 رنز بنائے تھے تو اس میں 3 چوکے اور دس چھکے شامل تھے۔پاکستان کے خلاف اس سے پہلے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر ویسٹ انڈیز کے ایون لوئیس اور لیام لیونگ اسٹو ن نے پاس تھا ۔ ان دونوں نے ایک اننگ میں 9-9 چھکے مارے تھے۔ ایون لائیس نے پورٹ آف اسپین میں یکم اپریل 2017 کو ہوئے میچ میں51 گیندوں پر 5 چوکوں اور9 چھکوں کی مدد سے91 رنز بنائے تھے۔ لیام لیونگ اسٹون نے ناٹنگھم میں16 جولائی 2021 کو ہوئے میچ میں جب62 منٹ میں 43 گیندوں پر103 رنز بنائے تھے تو اس میں 6 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔