مزید خبریں

بغیر بلے کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے، پی ٹی آئی

سکھر (نمائندہ جسارت) پی ٹی آئی کے نامزد مختلف نشستوں سے اُمیدواروں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر بلے کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے، سکھر کی نشستوں پر اُمیدوار عزیز ابڑو، گوہر کھوسو، صفیہ بلوچ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اُمیدواروں سے ناانصافی کی گئی، انتخابی نشان واپس لینے کے باوجود پرعزم ہیں۔ گوہر کھوسو نے کہا کہ تینوں پارٹی ٹکٹ ہولڈر ہیں، سوشل میڈیا پر دیگر دعویداروں کے دعوے جھوٹے ہیں، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ لوگ پارٹی کے ساتھ مخلص نہیں۔ صفیہ بلوچ نے کہا کہ جو لوگ مفاد پرست تھے اب وہ پارٹی سے چلے گئے ہیں، ہم حق سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور پارٹی کے ساتھ رہیں گے، ہمیں الیکشن کمیشن کی یہ جانبداری ناقابل فہم ہے، ہمارا انتخابی نشان ہم سے لے لیا گیا۔