مزید خبریں

ٹی ایل پی کے اُمیدواروں نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے حیدرآباد سے انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواران نے صوبائی رہنما سلیمان سروری ایڈووکیٹ اور نائب امیر حیدرآباد حافظ ذیشان ربانی کی قیادت میںعظیم روحانی ہستی حضرت سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ؒکے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر این اے 218 کے اُمیدوار محمد عمر چشتی، این اے 219 کے محمد عرفان، این اے 220 کے عبدالقادر ملکانی، پی ایس 60 کے وسیم احمد، پی ایس 61 کے ڈاکٹر وقاص شُعبان، پی ایس 62 کے قاری محمد نوید حنفی، پی ایس 62 کے محمد زمان، پی ایس 64 کے صلاح الدین غوری، پی ایس 65 کے محمد امجد آرائیں موجود تھے۔ اس موقع پر کارکنان اور ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی جن سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان سروری ایڈووکیٹ نے کہا کہ الحمداللہ ٹی ایل پی نے ملک میں اسلام کی حکمرانی کے لیے اپنے اُمیدوار عوام کے سامنے پیش کر دیے، اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ وہ ملک میں سودی نظام چاہتے ہیں یا اسلامی، اگر عوام ملک میں خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں تو کرین پر مہر لگائیں، کیونکہ ٹی ایل پی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں اسلامی نظام نافذ کروا سکتی ہے۔