مزید خبریں

ٹنڈو حیدر کی رہائشی اسلام قبول کرنے والی لڑکی کا تحفظ کا مطالبہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو حیدر کی رہائشی نو مسلم خاتون 23 سالہ رخسانہ نے اپنے شوہر غلام مرتضیٰ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلق اوڈھ ہندو برادری سے ہے، میں نے بغیر کسی دباؤ کے اسلامی تعلیمات کی وحدانیت سے متاثر ہوکر 31 دسمبر 2023 کو جامعہ مفتاح العلوم کے مولانا عبدالاسلام کے ہاتھوں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنی خوشی و رضا سے غلام مرتضیٰ ولد ریاض حسین سے شرعی طور پر نکاح کیا اور اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے اور غلام مرتضیٰ کے ساتھ شادی کرنے پر اہل خانہ بالخصوص بھائیوں کی جانب سے شوہر اور سسرالیوں کو بے جا پریشان سنگین نتائج جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین یا دیگر دشتہ داروں کی جانب سے جو بھی کارروائی یا مقدمہ درج کیا جائے اسے جھوٹا سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے سسرالیوں کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کے ذمہ دار عزیز رشتہ دار ہوں گے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے جان و مال کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔