مزید خبریں

لاڑکانہ اور گردو نواح میں آوارہ کتوں نے 18 افراد کو زخمی کردیا

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے 18 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، جس میں 9 سالہ رابیل، 10 سالہ امجد، 10 سالہ عمیر، 10 سالہ حنا خاتون اور شامل ہیں، جنہیں لواحقین نے علیحدہ علیحدہ چانڈکا اسپتال میں قائم اینٹی ریبیز ویکسین سینٹر منتقل کردیا، تمام زخمیوں کو ویکسین اور طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اینٹی ریبیز ویکسین سینٹر کے عملے کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں کا تعلق لاڑکانہ شہر اور گردونواح سے ہے، جنہیں بروقت ویکسین اور ضروری علاج فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری لواحقین نے نگراں حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلا کر معصوم بچوں کی جانوں کو بچایا جائے۔