مزید خبریں

این ایل ایف ضلع دکی کے صدر کا انتخاب

نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع دکی کے زیر اہتمام 2024/25 نئے سیشن کے لیے مختلف مائنز کمپنیز کے ورکرز ویلفیئر بورڈ سے رجسٹرڈ یونینز کا ضلعی صدر کے انتخاب کے حوالے مشترکہ اجلاس مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عبدالحکیم مجاہد، چمالنگ کے صدر حاجی امان مردان زئی، ضلعی چیئرمین اختر کاکڑ، ضلعی آرگنائزر گل شیر یوسفزئی پر مشتمل کمیٹی کی نگرانی میں انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں باہمی مشاورت سے سولہ یونینز نے مشترکہ طور پر حاجی امبر سواتی کا نام تجویز کے لیے پیش کیا جس پر تمام یونین صدور نے اعتماد کا اظہار رائے شماری سے کیا اور حاجی امبر خان سواتی ضلعی صدر منتخب ہوگئے ۔ اس موقع پر مرکزی رہنما عبدالحکیم مجاہد، حاجی امبرخان سواتی، حاجی اختر کاکڑ ، حلیم شاہ ترین، عبدل ناصر، مجیدشاہ ناصر، پائندخان لونڑ، میرولی کاکڑ، نعمت میرزئی، ملک شاہجہان گجر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن ایک جمہوری، ترقی پسند و مزدور دوست تنظیم ہے جو کہ اپنے دستور و آئین پر مکمل عمل کرتے ہوئے باقاعدگی سے انتخابات منعقد کرتے ہیں اور میرٹ پر بلا رنگ و نسل صرف اہلیت صلاحیت قابلیت کی بنیاد پر اپنے قیادت کا چنائو و انتخاب کرتے آرہے ہیں جس کے ذریعے ہر ایک کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے و منوانے کا موقع فراہم ہوتا ہے ایماندار، صالح دیانت دار مخلص خدمت قیادت کو موقع مل جاتا ہے جو کہ تنظیم و فیڈریشن کے لیے غنیمت سے کم نہیں ہے۔ اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حاجی امبر خان سواتی کا بحیثیت ضلعی صدر حالیہ انتخاب اس کی زندہ مثال ہے۔ انشاء اللہ یہ تسلسل جاری رہے گا اور نیشنل لیبر فیڈریشن دکی کے مزدوروں کی نمائندگی کرتے ہوئے کوئلے مزدورں و کانکنوں کے لیے خدمت و جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر فورم پر مزدور حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گی۔ اس موقع پر نومنتخب صدر حاجی امبر خان سواتی نے کہا کہ ضلع کابینہ کا اعلان جلد کیا جائے گا اور حلف برداری کی تقریب کی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔