مزید خبریں

جدہ میں بین الاقوامی حج کانفرنس پاکستانی وزیر انیق احمد کی شرکت

سعودی عرب میں تیسری بین الاقوامی حج کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔جدہ میں چار روزہ ایکسپو، حج و عمرہ کی وزارت کے زیر اہتمام منعقد ہوئی ، بین الاقوامی حج کانفرنس میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ہیں پاکستان کے نگران مذہبی امور انیق احمد اور مولانا طاہر اشرفی بھی شریک ہوئےجنھوں نے نمائش کا دورہ کیا اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی جس پوری دنیا سے آنے والے لاکھوں عازمین حج کے لئے کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر بات کرتے ہوئے حج و عمرہ کے وزیر توفیق الربیعہ نے کہا کہ یہ کانفرنس کاروباری شعبے کو حجاج کرام کے تجربات کو بڑھانے کے لیے کافی مواقع فراہم کرے گی۔انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر زائرین اور زائرین کی خدمات کو بہتر بنانے کے عزم پر زور دیا جس کا مقصد عبادات کو آسان بنانا اور خدمات کے معیار کو بلند کرنا ہے۔بین الاقوامی کانفرنس میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز میں دوران حج جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت دیگر اشیاء کی نمائش بھی کی گئی۔