مزید خبریں

کندھکوٹ: الیکشن قریب آتے ہی اُمیدواروں کے دورے شروع

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ضلعے میں الیکشن کے دن نزدیک آتے ہی مختلف پارٹیوں کے اُمیدوار اپنی حمایت لینے کے لیے مختلف شہروں گاؤں اور قصبوں کا رُخ کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز این اے 191 کشمور کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے نامزد اُمیدوار میر شاہ زین خان، بجارانی اور پی ایس 4 کے لیے آزاد اُمیدوار میر غالب حسین ڈومکی نے کشمور تحصیل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈرکھن بنگلو کے مختلف گائوں کے معززین غلام رسول غلام حیدر، یار علی، شفیع محمد دشتی، نے اپنی برادری کے ساتھ ووٹ دینے اور اپنی مکمل حمایت کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر میر شاہ زین خان بجارانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 40 سال سے کشمور پر مسلط حکمرانوں نے غریب عوام کو بھوک افلاس تنگدستی اور بے امنی کے علاوہ دیا ہی کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے لاٹھی گولی کی سرکار کے خلاف اُٹھ کھڑا ہونا ہے اور ہمیشہ کے لیے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالیں۔ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں کیونکہ یہ ووٹ آپ کے آنے والوں نسلوں کے بقا کی ضامن ہے۔ آزاد اُمیدوار میر غالب حسین خن ڈومکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے مخالف اب سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ انہوں نے وقت سے پہلے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔