مزید خبریں

سکرنڈ: الخد مت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے ونٹر پیکیج تقسیم

سکرنڈ (پ ر) الخد مت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، تھرپارکر اور سکرنڈ سمیت سندھ بھرکے ڈیڑھ ہزار سے زائد خاندانوں میں سردی سے بچاؤ کے لیے ونٹر پیکیج تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت کے شعبہ سماجی خدمات کی جانب سے ہرسال کی طرح اس سال بھی پہلے مرحلے میں ڈیڑھ ہزار سے زائدمستحق اور نادار خاندانوں کو ونٹر پیکیج فراہم کیے گئے جس میں رضائیاں، بستراور گرم کپڑے شامل تھے۔ مختلف مقامات پر ہونے والی تقریبات میں الخدمت کے مقامی ذمہ داران اور مختلف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہناتھا کہ موسم سرما کے شروع ہوتے ہی الخدمت کی جانب سے مستحق خاندانوں کوونٹر پیکیج کی فراہمی کا عمل شروع کردیاجاتاہے، الخدمت فاؤنڈیشن رنگ ونسل سے بالاتر ہوکرانسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے۔ ان کا مزیدکہناتھاکہ الخدمت کے رضاکار خدمت کا جذبہ لیے سندھ کے دوردراز مضافاتی علاقوں میں پہنچ کر ناداروں تک رضائیاں، بستراور گرم کپڑے پہنچانے کا انتظام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس الخدمت کی جانب سے ملک بھرمیں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو 70 کروڑ روپے مالیت کے ونٹر پیکج فراہم کیے گئے تھے۔