مزید خبریں

اقوام متحدہ اور امریکا مسلمانوں کادشمن ہے، مقررین

ٹنڈو آدم (پ ر) تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان، پاسبان ختم نبوت سندھ، محافظین ختم نبوت پاکستان، فدایان ختم نبوت کے رہنمائوں مفتی محمد طاہر مکی، صاحبزادہ محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف شیخ، قاری عبدالرحمن الحذیفی، حافظ شیر اُسامہ بن طاہر و دیگر جید علماء کرام نے جمعے کے اجتماعات اورفلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی و امریکی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن منانے سے کچھ نہیں ہوتا، ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستانی حکومت کو عملی اقدامات کرنے چاہئیں، پاک فوج کو فلسطینی مدد کے لیے بھیجا جائے۔ مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ 3 ماہ گزرنے کو ہیں اب تک اسرائیل مظلوم مسلمانوں پر بمباری سے باز نہیں آیا، امریکا کھل کر اور اقوام متحدہ درپردہ اسرائیل کی حمایت اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن نے یہود و نصاریٰ کو مسلمانوں کا دشمن قرار دیا ہے، دنیامیں کہیں بھی ہوں یہ ہمارے دوست نہیں بن سکتے۔ مفتی طاہر مکی نے کہا کہ فلسطین میں لاکھوں مسلم فلسطینی بچوں، خواتین اور انسانیت کے قتل عام کا ذمہ دار اقوام متحدہ ہے، اقوام متحدہ اور امریکا مسلمانوں کادشمن ہے۔ ہمارا مسلم ممالک سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری اقوام متحدہ سے راہیں جداکرکے او آئی سی کو آئی سی یو سے باہر نکالیں، اپنا اتحاد منظم کریں۔