مزید خبریں

میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی ڈیجیٹل ویب سائٹ کا افتتاح

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی ڈیجیٹل ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب درسی کتابوں کو چھپائی کے ساتھ درسی مواد آن لائن مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ آن لائن درسی کتابوں کی سہولت کے لیے پبلشر کو ہدایت جاری کرے۔ چاہتا ہوں کہ بچے آن لائن بھی اپنے درسی کتابوں کا مطالعہ کر سکیں اور فیصلہ کیا کہ اب تمام بورڈز اپنا امتحانی نظام ڈیجیٹلائز کریں گے۔ میرپورخاص کی تعلیمی بورڈ میں میرپورخاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر اضلاع ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر کمپیوٹر کا بٹن دبا کر افتتاح کیا۔ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے انرولمنٹ اور انرولمنٹ کارڈ کا اجرا آن لائن کیا جائے گا، ویب سائٹ کے ذریعے امتحانی فارم اور آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری ہوں گے، بورڈ کے تمام کاغذات کی آن لائن تصدیق کروائی جا سکے گی، اگر کسی کو اپنے کاغذات کی نقول چاہئیں تو وہ آن لائن اپلائی کرکے حاصل کر سکتا ہے، بورڈ کے امتحانات پر ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کی بھی آن لائن رجسٹریشن ہوگی، بورڈ اپنے امتحانات کے نتائج بھی آن لائن جاری کرے گا اگر کسی کاغذات میں درستگی درکار ہوگی تو وہ بھی آن لائن ہو سکے گی۔