مزید خبریں

بدین: گوٹھ یوسف جت اور لونگ ملاح کے مکینوں کا کارخانہ مالک کیخلاف احتجاج

بدین (نمائندہ جسارت) گوٹھ یوسف جت اور گوٹھ لونگ ملاح کے مکینوں نے عثمان ملاح، صالح ملاح، آصف ملاح اور دیگر کی قیادت میں گولارچی میں چاول کے کارخانے کے مالک کنیو مل کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر پریس کلب میں عثمان ملاح، صالح ملاح اور آصف ملاح نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنیو مل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے زرعی اراضی کا سودا کیا اور ایڈوانس رقم بھی وصول کر لی، اب زمین کی رقم لے کر معاہدے کے تحت سرکاری کھاتے میں زمین ہمارے نام کرنے کے بجائے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زرعی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ مکینوں نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کنیو مل زمین ہمارے نام کرنے کے بجائے جانی و مالی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اس کے مسلح افراد علاقے میں خوف و حراس پھیلا رہے ہیں۔ مل مالک اور بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس سے بھی ہم کو تنگ اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکی دے کر حراساں کر رہا ہے۔ گوٹھ یوسف جت اور لونگ ملاح کے مکینوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، وزیر اعلیٰ، آئی جی سندھ کے علاوہ ایس ایس پی بدین سے تحفظ فراہم کرنے اور معاہدے پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔