مزید خبریں

پڈعیدن: مسلح افراد کا گھر دھاوا فائرنگ کر کے ایک شخص قتل کر دیا

پڈعیدن (جسارت نیوز) مورو کے قریب گاؤں حاجی چراغ آرائیں شاہد ولد افضل آرائیں کے گھر پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی۔ مزاحمت پر رہزنوں نے 50 سالہ شاہد آرائیں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے لاش اسپتال منتقل کی، واقعے کے بعد پورے گاؤں میں خوف کی فضاء چھا گئی، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ دشمنی کی بنا پر ہوا ہے، تفتیش شروع کردی ، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے متاثرین کو انصاف فراہم کریں گے۔