مزید خبریں

طبیعیات کے اصول سکھانے والی کھلونا گاڑی

سائنسی اور تدریسی کھلونے بنانے والی مشہور کمپنی پاکٹ لیب نے اب جی فورس نامی کھلونا کار بنائی ہے۔ کار میں نصب جدید سینسر کی وجہ سے اسے پہیوں پر دوڑنے والی فزکس تجربہ گاہ قرار دیا جاسکتا ہے۔اس سے قبل پاکٹ لیب سائنسی تجربات کے آلات، ہارڈویئر، سائنسی نصاب اور دیگر اشیا بناتی رہی ہے۔ جی فورس نامی کار میں نصب سینسر کی بدولت بچے بہت آسانی سے کار کی رفتار، اسراع (ایسلریشن) اور دیگر طبیعیاتی مظاہر کو سمجھ سکتے ہیں۔