مزید خبریں

نوازشریف کے کسی بھی وقت دوبارہ برطانیہ روانہ ہونے کاامکان

اسلام آباد ( میاں منیر احمد) مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم اپنے طبی معائنہ کے لیے کسی بھی وقت لندن جاسکتے ہیں یہ بات مسلم لیگ(ن) کے ایک اہم ذریعے نے بتائی‘ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب نواز شریف لندن سے واپس وطن آئے تھے تو اس وقت بھی مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ہائی کورٹ میں ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ جس میں ڈاکٹرز کی رائے کا واضح طور پر اظہار کیا گیا تھا کہ نواز شریف کو اپنے طبی معائینہ کے لیے پاکستان اور برطانیہ میں اپنے معالج کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ضرورت ہے لہٰذا انہیں طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے‘ اس رپورٹ کے بعد ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی اب انہیں پاکستان آئے ہوئے تین ماہ ہوچکے ہیں اور مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈز کے اجلاس کے دوران بھی متعدد بار یہ اطلاع ملتی رہی کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ مؤخر کی گئی تھی ‘ اب مسلم لیگ( ن) کے ذریعے نے بتایا کہ نواز شریف اپنے طبی معائینہ کے لیے کسی بھی برطانیہ جاسکتے ہیں تاہم وہ طبی معائینہ کرانے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے‘ مسلم لیگ(ن) کے ایک دوسرے ذریعے نے بتایا کہ نواز شریف کی برطانیہ روانگی اور ان کی وہاں سے واپسی کو مسلم لیگ (ن) ایک سیاسی سرگرمی بنانے کی کوشش کرے گی۔