مزید خبریں

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے‘ اسلم فاروقی

کراچی (پ ر) تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان (این ایف ایچ آر پی) کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے شہداکشمیر کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے غاصبانہ قبضہ ہے حالانکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔