مزید خبریں

یو م آخرت کی پیشی کی ہر ممکن تیاری کریں ‘مولانا ناصر

کراچی(پ ر ) جامع مسجد جنید گلستان جوہرمیں خطبہ جمعۃ المبارک کے اجتما ع سے خطاب فرماتے ہوئے علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی نے کہا کہ کائنا ت کی سب سے بڑی پیشی جو روزِ محشر ہم سب کی ہوگی اس کی تیاری میں لگ جائیں۔ کیونکہ اس رو ز رب تعالیٰ کے حضور پیش ہو کر ہم نے اپنی عارضی زندگی کے بارے میں کیے گئے سوالوں کا جواب دیناہوگا۔ انہوںنے کہا کہ آخرت کے مناظر اور ہولناکیاں ہم نے کبھی بھی زندگی میں نہیں دیکھیں۔اس دن پہلا سوال ہوگا کہ اپنی دنیا وی زندگی کیسے گزاری ، دوسرا سوال عالمِ شباب جوانی کے ایام کن مشاغل میں گزارے، تیسرا سوال بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ مال کیسے کمایااور چوتھا سوال اسے کہاں کہاں خرچ کیا ۔