مزید خبریں

ٹریفک پولیس کانسٹیبل اور 4 لیڈی ٹریفک پولیس کانسٹیبلز کے اعزاز میں تقریب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی آفس میں ڈیوٹی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک پولیس کانسٹیبل اور 4 لیڈی ٹریفک پولیس کانسٹیبلز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیاڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی اقبال دارا نے ٹریفک پولیس کانسٹیبل اور لیڈی ٹریفک پولیس کانسٹیبلز اسمارٹ کار اور موٹر سائیکل اسکارٹ کو ڈیوٹی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد اور انعامات دیے۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کراچی اقبال دارا نے کہا کہ ٹریفک پولیس کراچی کا امیج بہتر بنانے کے لیے اپنی ترجیحات کو تبدیل کریں اور ٹریفک سے متعلق شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔