مزید خبریں

ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر نماز جمعہ کے موقع پرپولیس ہائی الرٹ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے نماز جمعہ کے موقع پر شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے باعث پولیس کو ہائی الرٹ کیا پولیس چیف کی ہدایات پر مساجد کے مرکزی راستوں پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنا یا گیا نمازیوں کی سیکورٹی کے لیے تمام تھانہ جات کی سطح پر رابطوں کے تحت ہر ممکن اقدامات کیے گئے۔گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مساجد اور امام بارگاہوں سے فاصلے پر یقینی بنائی گئی۔ شہر میں تعینات تمام سب ڈویژل آفیسرز اور ایس ایچ اوز نے نماز جمعہ کے اختتام تک ازخود سیکورٹی اقدامات کی نگرانی کی۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی مقام کو ہرگز نہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔