مزید خبریں

عیدگا ہ سے ملنے والی گولی لگی لاش کامعما 21روز بعد حل

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) عید گاہ کے علاقے سے فٹ پاتھ پر گولی لگی لاش ملنے کا معما21 روز بعد حل ہوگیا، ہلاک شخص اسٹریٹ کرمنل تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عید گاہ میں فائر بریگیڈ دفتر کے پاس 13دسمبر کو فٹ پاتھ پر گولی لگی لاش ملی تھی ، عیدگاہ اور میٹھادر پولیس نے 21روز میں اندھے قتل کا معما حل کر لیا ۔امجد حیات کا کہنا تھا کہ 13دسمبرکوفائربریگیڈ دفتر قریب سے لاش ملی تھی، مقتول کی کمرکے پاس ایک گولی لگی تھی ، جس کے بعد ایس ایچ او نصیر تنولی اور وقارتنولی کی کوٹاسک دیا گیا،ایس ایس پی سٹی امجدحیات نے بتایا کہ مقتول سمیرعرف وقاص اسٹریٹ کرمنل تھا، سمیر کے قتل میں ملوث ملزم عبدالکلیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل بنیادوں پرعیدگاہ اورمیٹھادر پولیس نے کیس حل کیا، 3 ملزمان مائی کلاچی خلیل شہید پارک کے قریب ڈکیتی کر رہے تھے، شہریوں سے لوٹ مار کے بعد ملزمان فرارہورہے تھے کہ پستول چیمبر کرتے ہوئے عبدالکلیم سے گولی چلی اور سمیر کو لگی۔