مزید خبریں

سنی تحریک کے وفد کی متحدہ کے مرکزی الیکشن آفس آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال اور ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی سے ملاقات۔ملاقات میں عمران سہروردی، شہباز رضا، شاہد قادری اور طیب قادری موجود ‘شمشاد صدیقی اور انچارج شعبہ اطلاعات احسن غوری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عام انتخابات کے حوالے سے کراچی اور حیدرآباد کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔